• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پاکستان کے حالات کے پیش نظر سرحدوں پر چوکسی

پاکستان کے حالات کے پیش نظر سرحدوں پر چوکسی

by امت ڈیسک
11/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: پاکستان میں غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر جمووکشمیر میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال اور انٹیلی جنس رپورٹس کے پیش نظر سرحدوں پر الرٹ جاری کیا گیا ہے تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ سرحد پر کڑی نگرانی و تسلط کو مزید مستحکم کرنے کے لئے فورسز اہلکاروں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندو پاک کے درمیان سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے باوجود ایل او سی پر تعینات فوجی جوان برابر مستعد اور چاک و چوبند ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر لائن آف کنٹرول پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سرحد پر مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر گزر رکھی جارہی ہے اور ملک دشمن عناصر کی طرف سے کسی بھی ناموافق کوشش کو ناکام بنانے کے لئے فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس کے ساتھ مشترکہ گشت بھی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ جموں میں بین الاقوامی سرحد پر تعینات اہلکار سرحد پار سے جنگجووں کی طرف سے کی جانے والی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنا رہے ہیں اور اس دوران اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ منشیات کی بڑی کھیپ بھی ضبط کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول میں اگلی چوکی پر تعینات فوجی اہلکار دن رات نظر گزر رکھے ہوئے ہیں تاکہ سرحد پار سے کوئی بھی ایل او سی کو پار نہ کر سکے۔انہوں نے کہا کہ گرچہ جنگ بندی معاہدہ ہوا ہے لیکن پاکستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہم پھر بھی انتہائی مستعد ہیں کیونکہ ملی ٹینٹوں نے دراندازی کرکے کشمیر میں داخل ہونے کے ارادارے ترک نہیں کئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وادی میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے کشمیر کے350 کلومیٹر سرحد پر چوکسی بڑھائی گئی ہیں۔ان کے مطابق راجوری اور پونچھ میں فوج پر حملو ں کے بعد سرحدی علاقوں میں اضافی اہلکاروں کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ ماضی میں دیکھا گیا ہے جب بھی پاکستان میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو ئی تو اس دوران ملی ٹینٹوں کی طرف سے بھارتی حدود میں گھس آنے کی منصوبہ بندی کی جاتی ہیں۔دفاعی ذرائع نے مزید بتایاکہ سرحدوں پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو خاک میں ملایا جاسکے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سپریم کورٹ کا عمران خان کو فوری رہا کرنے کا حکم

Next Post

کشمیر میں جی20 اجلاس کےلئے حفاظتی اقدامات سخت:

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
Next Post
کشمیر میں جی20 اجلاس کےلئے حفاظتی اقدامات سخت:

کشمیر میں جی20 اجلاس کےلئے حفاظتی اقدامات سخت:

کشمیر میں جی20 اجلاس کےلئے حفاظتی اقدامات سخت:

آسمان کو چھوتا ہوائی کرایہ؛ آخر کیوں؟

یومِ مادر

یومِ مادر

کشمیر میں جی20 اجلاس کےلئے حفاظتی اقدامات سخت:

کم سن نسل میں سرکشی کا میلان

کشمیر میں جی20 اجلاس کےلئے حفاظتی اقدامات سخت:

مکان کی حد صرف ڈھائی انچ بڑھانے پر 80 ہزار پونڈ کی تعمیر مسمار کرنے کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »