امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 04 جون: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور سابق ریاست جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو تین سال بعد پاسپورٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے تصدیق کی کہ انہیں پاسپورٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
دہلی ہائی کورٹ نے اس سال مارچ میں پاسپورٹ اتھارٹی سے کہا تھا کہ وہ پی ڈی پی سربراہ کو نیا سفری دستاویز جاری کرنے کے بارے میں تین ماہ کے اندر فیصلہ کرے۔