امت نیوز ڈیسک //
ضلع اننت ناگ کے بیجبہاڑہ علاقے میں اتوار کے روز دریائے جہلم سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
جموں وکشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق یہ لاش جموں و کشمیر پولیس، ایس ڈی آر ایف کی مشترکہ کارروائی کے دوران دریائے جہلم سے برآمد کی گئی۔
پولیس نے بازیاب شدہ لاش کی شناخت 17 سالہ باکر بشیر ولد بشیر احمد وانی ساکن گدیسیر بیجبہاڑہ کے بطور کی جو 25 مئی 2023 سے گھر سے لاپتہ تھا۔
انہوں نے بتایا کہ معاملے کی نسبت پہلے ہی رپورٹ درج ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔