امت نیوز ڈیسک //
ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں اتوار کے روز سڑک کے ایک حادثے میں ایک اسکوٹی سوار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے۔
جموں و کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بجبہاڑہ کے پازل پورہ علاقے میں اسکوٹی اور ویگن آر گاڑی کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی۔
پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے متوفی کی شناخت 55 سالہ علی محمد بٹ ولد غلام حسن بٹ ساکن پنزگام کوکرناگ جبکہ زخمی شخص کی شناخت 32 سالہ روپ احمد ملک ولد محمد مقبول ملک ساکن پنزگام کے بطور کی جس کو علاج معالجہ کے لئے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی نسبت ایک رپورٹ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔