• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اپنی ناکامیوں پر پونچھ میں لوگوں کو ہراساں نہ کریں: فاروق عبداللہ

منشیات اور دیگر سماجی بدعات کا قلع قمع کرنے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کی ضرورت: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
12/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر:سماجی بدعات خصوصی منشیات اور موبائل فون کے غلط استعمال نے ہماری نئی نسل کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے اور اگر وقت رہتے اس ناسور پر قابو نہیں پایا گیا تو آنے والا مستقبل انتہائی ناگفتہ بہہ ہونے کا قوی امکان ہے ان باتوں کا اظہارجموںوکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے ماگام بڈگام میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سماج میں دن بہ دن پیوست ہورہی بدعات خصوصاً منشیات ، بے راہ روی اور رسوما ت بد سے نجات پانے کیلئے ہر کسی کو اپنا کردار نبھانا ہوگا۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ خدا نہ خواستہ اگر ہماری نوجوان پود میں منشیات کے استعمال کا رجحان اسی رفتار سے بڑھتا گیا تو مستقبل میں قوم و ملت کو بہت سارے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور یہ ہمارے لئے کسی المیہ سے کم نہیں ہوگا۔ منشیات کے استعمال سے نہ صرف خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوگا بلکہ دیگر جرائم کا بھی گراف دن بہ دن بڑھتا جارہاہے۔

آج نوبت یہ آن پڑی ہے کہ اب منشیات کے عادی نوجوان اپنے والدین کا قتل کرنے سے بھی کتراتے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات اور دیگر سماجی بدعات کا قلع قمع کرنے کیلئے ہر کسی کو اپنا کردار نبھانا ہوگا اور والدین کا اس میں سب سے زیادہ رول بنتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اپنے بچوں کو مروجہ تعلیم کیساتھ ساتھ دینی تعلیم سے آراستہ کرنا اور ان کی صحیح نشونما اور تربیت کرنا انتہائی ضروری بن گیا ہے۔ سماج میں پائی جارہی ہر ایک بدعت کا واحد راستہ اپنے بچوں کو دین کی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔

موبائل فون کے غلط استعمال پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ موبائل فون ہماری نئی نسل کیلئے ایک اور چیلنج بن کر سامنے آگیا ہے۔ مفید ہونے کے ساتھ ساتھ موبائل فون کے بہت زیادہ منفی اثرات ہیں اور یہ منفی اثرات ہماری نئی نسل کو دھیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ اگر ہم مزید غفلت میں سوئے رہے تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی اس لئے ضروری ہے کہ ہم وقت رہتے ان بدعات کا قلع قمع کرنے کیلئے عملی اقدامات میں جُٹ جائیں۔

نئی دلی کی پالیسیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ جموں وکشمیر میں ایک ایسا نظام مسلط کیاگیا ہے جس کا واحد مقصد یہاں کے عوام کو دھونس دباﺅ اور خوف و دہشت میں رکھناہے۔

یہاں حق کی آواز بلند کرنے پر غیر اعلانیہ پابندی عائد ہے۔ آزاد صحافت پر قدغن لگائی گئی ہے اور ذرائع ابلاغ میں حکومتی قصیدہ گوئی کے سوا اور کچھ شائع نہیں ہوتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ڈھانگری عسکری حملہ میں ہلاک افراد کے لواحقین کا احتجاج

Next Post

سری نگر میں بھیک مانگنے پر مجبور کئی مقامی اور غیر مقامی بچوں کو بچا لیا گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
سری نگر میں بھیک مانگنے پر مجبور کئی مقامی اور غیر مقامی بچوں کو بچا لیا گیا

سری نگر میں بھیک مانگنے پر مجبور کئی مقامی اور غیر مقامی بچوں کو بچا لیا گیا

*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

پیڑ کاٹنے کے دوران بجلی کرنٹ لگنے سے بڈگام کا شہری چل بس

پہلگام آتشزدگی: غیر مقامی سیاح از جان ، چار دیگر زخمی

پہلگام آتشزدگی: غیر مقامی سیاح از جان ، چار دیگر زخمی

*دسویں اور بارہویں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان اگلے ماہ کیا جائے گا: حکام*

12 ویں جماعت کے نتائج میں ترمیم : فیل ہونے والے 165 طلباء کو ڈسٹنکشن کے ساتھ کوالیفائر قرار دیا گیا

ڈیٹا لیک کا دعویٰ بے بنیاد، پورٹل مکمل طور پر محفوظ، مرکزی وزارت صحت

ڈیٹا لیک کا دعویٰ بے بنیاد، پورٹل مکمل طور پر محفوظ، مرکزی وزارت صحت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »