امت نیوز ڈیسک //
ضلع بڈگام کے ہرد پنزو علاقے میں پیر کے روز بجلی کرنٹ لگنے سے ایک شخص لقمہ اجل بن گیا۔
اطلاعات کے مطابق ہدی پورہ ہرد پنزو علاقے میں 40 سالہ عبد الرشید گنائی ولد عبد الکریم ساکن دنس بیرواہ پیڑ کاٹنے کا کام کر رہا تھا کہ اچانک بجلی کرنٹ لگنے سے مذکورہ شخص کی موت واقع ہوئی۔
پولیس نے معاملے کی نسبت ایک رپورٹ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔