امت نیوز ڈیسک //
پولیس نے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن سوناواری علاقے میں منگل کے روز ایک ملی ٹنٹ کارکن کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ و بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حاجن کے بہادرآباد علاقے میں جموں و کشمیر پولیس نے فوج کے 13 آر آر، سی آر پی ایف کے 45 بٹالین کے ہمراہ ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لائی جس کے قبضے سے 2 چینی گرنیڈ اور کچھ راؤنڈز برآمد کرکے ضبط کر لئے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ افراد کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔










