• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اترکاشی میں دفعہ 144 نافذ، مسلمان خوف کے باعث نقل مکانی پر مجبور

اترکاشی میں دفعہ 144 نافذ، مسلمان خوف کے باعث نقل مکانی پر مجبور

by امت ڈیسک
14/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

پرولا (اتراکھنڈ): پرولا میں 15 جون کو ہونے والی مجوزہ مہاپنچایت کے پیش نظر شہر میں رہنے والے مسلمانوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ حالات خراب ہونے کے خدشات کے پیش نظر متعدد مسلم خاندان کچھ دنوں کے لیے شہر سے نقل مکانی کر گئے ہیں۔ یہ تینوں خاندان آج صبح اپنے گھروں کو تالا لگا کر پرولا شہر سے باہر چلے گئے۔ دوسری جانب پرولا میں آج بتاریخ 14 جون سے 19 جون تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

پرولا میں دفعہ 144 نافذان دنوں اتراکھنڈ کا پرولا سرخیوں میں ہے۔ مبینہ لو جہاد کے واقعہ پر ہندو تنظیموں کی دھمکی اور مہا پنچایت کے اعلان کے بعد سے علاقے میں کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ 15 جون کو ہندو تنظیموں نے مہاپنچایت بلانے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم ضلع انتظامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی۔ اب ضلع انتظامیہ نے پرولا میں 14 جون سے 19 جون تک یعنی 6 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ پرولا کے ایس ڈی ایم دیوانند شرما کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

ہندو تنظیموں نے مہا پنچایت کے اعلان کے ساتھ مسلم خاندانوں کو علاقے سے نکالنے کی دھمکی دی تھی۔ اس کے پیش نظر تین مزید مسلم خاندان پرولا چھوڑ گئے۔ جانکاری کے مطابق بالے خان اپنے خاندان کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے دھام پور گئے ہیں۔ وہیں رئیس اپنی بیٹی کے علاج کے بہانے لیے اپنے اہل خانہ کے ساتھ سہارنپور گئے۔ اس کے ساتھ ہی فرقان کا خاندان بھی سہارنپور منتقل ہو گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ حالات ٹھیک ہونے کے بعد وہ پرولا واپس آئیں گے۔ بدھ کی صبح اے ڈی ایم تیرتھ پال بھی پرولا پہنچ گئے ہیں۔ ایس ڈی ایم تحصیل ہیڈ کوارٹر میں مقامی لوگوں کے ساتھ امن میٹنگ کریں گے۔

انتظامیہ نے 15 جون کو پرولا میں ہونے والی مہاپنچایت کی اجازت نہیں دی ہے۔ اس کے علاوہ کشیدگی کے پیش نظر پولس انتظامیہ نے پرولا میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ پرولا میں لو جہاد واقعہ کے بعد ہندو تنظیموں نے 15 جون کو مہاپنچایت بلانے کا اعلان کیا ہے۔ واقعے کے بعد پھیلے خوف و ہراس کے باعث اب تک پرولا میں مسلم کمیونٹی کے ایک درجن سے زائد تاجر اپنی دکانیں بند کرکے نقل مکانی کرگئے ہیں۔

انتظامیہ نے مہاپنچایت کیلئے منظوری نہیں دیمہاپنچایت کے اعلان سے ریاست میں ماحول کشیدہ ہے۔ تاہم اب ضلع انتظامیہ نے مہاپنچایت منعقد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ایس پی یادوونشی نے کہا کہ ضرورت کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ پولیس نے دیر رات پرولا میں پی اے سی کی ایک اور پلاٹون کو بھی تعینات کیا ہے۔

پرولا چھوڑنے والے مسلمان تاجرپرولا میں کشیدگی کے پیش علاقہ چھوڑنے والوں میں (1) محمد زاہد (زاہد گارمنٹس بزنس مین، ضلع صدر اقلیتی مورچہ بی جے پی) (2) محمد زبیر (زبیر گارمنٹ) (3) چاند صاحب (چاند موبائلز) (4) منور (منا سبزی والا) (5) ) محمد سلیم (شکیل اینڈ سنز گارمنٹ بزنس مین، ڈویژنل صدر اقلیتی محاذ) (6) محمد وسیم (کار واشنگ) (7) محمد احمد (بھارت فرنیچر) (8) فہیم (کراکری کی شاپ) (9) ندیم (گفٹ مرکز) (10) وسیم (برتن کی دکان) (11) سونو (آئس کریم کی دکان) (12) شفا رانی (درزی) کے نام شامل ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کپواڑہ میں دو ملی ٹینٹوں کی ہلاکت بڑی کامیابی: اے ڈی جے پی

Next Post

درخشاں اندرابی جیسوں کا انتخابات کے بعد نام و نشان نہیں ملے گا:عمر عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
درخشاں اندرابی جیسوں کا انتخابات کے بعد نام و نشان نہیں ملے گا:عمر عبداللہ

درخشاں اندرابی جیسوں کا انتخابات کے بعد نام و نشان نہیں ملے گا:عمر عبداللہ

این آئی اے نے وحید پرہ کو امریکہ جانے کی  اجازت نہیں دی

این آئی اے نے وحید پرہ کو امریکہ جانے کی اجازت نہیں دی

سری نگر میں دو نابالغ طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں استاد کے خلاف مقدمہ درج: پولیس

سری نگر میں دو نابالغ طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں استاد کے خلاف مقدمہ درج: پولیس

غلام نبی آزاد نے اپنی سوانح عمری میں کانگریس پر کئی سنگین سوالات اٹھائے

جموں کشمیر میں انتخابات منعقد کیوں نہیں کرائے جا ریے: آزاد

بڈگام میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد پولیس کی فائرنگ

بڈگام میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد پولیس کی فائرنگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »