• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
درخشاں اندرابی جیسوں کا انتخابات کے بعد نام و نشان نہیں ملے گا:عمر عبداللہ

درخشاں اندرابی جیسوں کا انتخابات کے بعد نام و نشان نہیں ملے گا:عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
14/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر (بی جے پی) درخشاں اندرابی کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’درخشاں اندرابی جیسے لوگ کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا انعقاد نہیں چاہتے ہیں کیونکہ وہ اور اس جیسے کئی دیگر بغیر کسی انتخاب میں کامیابی حاصل کیے ہوئے اقتدار کا مزہ لے رہے ہیں۔‘‘ درخشاں اندرابی بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر ہے اور جموں کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ہے۔ ان کو وزیر مملکت کا پروٹوکول اور سیکورٹی دستیاب ہے۔درخشاں اندرابی نے گزشتہ روز عمر عبداللہ کے اسمبلی انتخابات پر دئے گئے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا: ’’یہ لوگ عوام کی مشکلات کے ازالے کے لئے نہیں بلکہ اقتدار کے لئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘‘ عمر عبد اللہ نے اس کے جواب میں کہا: ’’بی جے پی اور درخشاں اندرابی جیسے لوگ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا انعقاد نہیں چاہئے کیونکہ اگر انتخابات منعقد ہوئے تو ان (جیسوں) کا یہاں سے صفایا ہوگا اور ان کا کہیں نام و نشان نہیں ملے گا۔‘‘عمر عبد اللہ نے اندرابی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک خاتون ہے اور اس وجہ سے ان کی قدر کرتے ہیں اور اسی کی وجہ سے وہ انکے متعلق کچھ ایسی باتیں – جو وہ جانتے ہیں – منظر عام پر نہیں لانا چاہتے۔ عمر عبد اللہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اسمبلی الیکشن سے اس لئے ڈرتی ہے کیونکہ ان کو نہ صرف کشمیر بلکہ جموں صوبے میں بھی ہار کا سامنا کرنا ہوگا۔ سابق وزیر اعلیٰ نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب بی جے پی یہاں پارلیمانی اور پنچایتی انتخابات کے انعقاد کے لیے سرگرم ہے تو اسمبلی انتخابات منعقد کیوں نہیں ہو سکتے۔

ریاست تمل ناڈو کے ایک وزیر کو ای ڈی چھاپے کے بعد دل کا دورہ پڑنے پر عمر عبداللہ نے کہا کہ ’’بی جے پی حکومت نے کس ریاست میں اپنے سیاسی حریفوں کے خلاف ایجنسیز کا غلط استعمال نہیں کیا؟‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ بالی ووڈ میں مسلم مخالف فلمیں بنانے سے مسلمانوں کو کوئی فرق نہیں پڑ رہا۔ انکا کہنا ہے کہ ایسی مسلم مخالف فلمیں انتخابات کے وقت ہی بنائی جا رہی ہیں تاکہ لوگوں کو ووٹوں کی بنیاد پر تقسیم کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ جموں کشمیر میں سنہ 2014 میں اسمبلی انتخابات منعقد ہوئے تھے جس کے بعد بی جے پی اور پی ڈی پی نے مخلوط سرکار بنائی تھی۔ البتہ جون سنہ 2018 میں بی جے پی نے پی ڈی پی سے حمایت واپس لی جس کے بعد سے یہاں صدر راج نافذ ہے۔ 5 اگست سنہ 2109 کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر کو یونین ٹیریٹری میں تبدیل کیا گیا اور یہاں لیفٹیننٹ گورنر کا تعینات عمل میں لایا گیا جو ایک مشیر کے ہمراہ جموں و کشمیر کا انتظام چلا رہے ہیں۔ ادھر، مقامی سیاسی جماعتوں نے متعدد بار جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اترکاشی میں دفعہ 144 نافذ، مسلمان خوف کے باعث نقل مکانی پر مجبور

Next Post

این آئی اے نے وحید پرہ کو امریکہ جانے کی اجازت نہیں دی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
Next Post
این آئی اے نے وحید پرہ کو امریکہ جانے کی  اجازت نہیں دی

این آئی اے نے وحید پرہ کو امریکہ جانے کی اجازت نہیں دی

سری نگر میں دو نابالغ طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں استاد کے خلاف مقدمہ درج: پولیس

سری نگر میں دو نابالغ طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں استاد کے خلاف مقدمہ درج: پولیس

غلام نبی آزاد نے اپنی سوانح عمری میں کانگریس پر کئی سنگین سوالات اٹھائے

جموں کشمیر میں انتخابات منعقد کیوں نہیں کرائے جا ریے: آزاد

بڈگام میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد پولیس کی فائرنگ

بڈگام میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد پولیس کی فائرنگ

پولیس نے عدالت میں تین عسکریت پسندوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی

پولیس نے عدالت میں تین عسکریت پسندوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »