• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مسجد میں ‘جے شری رام’ کے نعرے لگانے پر فوج کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ

مسجد میں ‘جے شری رام’ کے نعرے لگانے پر فوج کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ

by امت ڈیسک
25/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک ///
سرینگر: جموں و کشمیر کے سیاسی رہنماوں نے ضلع پلوامہ کے زڈور گاؤں میں فوج کی جانب سے مسجد میں نمازیوں کو ‘جے شری رام’ نعرے لگانے پر مجبور کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ سابق وزرائے اعلی عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی اور سابق رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے اس واقع کو ناقابل قبول قرار دے کر اس کی تحقیقات اور اس واقعہ میں ملوث فوجی اہلکاروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

بتادیں کہ پلوامہ ضلع کے زڈورہ گاؤں میں تعینات فوج کے 50 آر آر کمپ میں میجر سمیت فوجی اہلکاروں نے دوران شب گاؤں کا محاصرہ کرکے وہاں کے مردوں کو ایک مقام پر جمع کیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق اسی دوران ایک مقامی مسجد میں فجر کی نماز کے لئے اذان دی جارہی تھی کہ مسجد میں فوجی اہلکاروں نے مبینہ طور پر جے شری رام کے نعرے لگائے اور پھر نمازیوں کو بھی نعرے لگانے پر مجبور کیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق اس واقعہ کے بعد پلوامہ پولیس کے ایس پی اور 50 آر آر کے کمانڈنگ آفیسر گاؤں میں آئے اور مقامی لوگوں سے بات کی۔ فوج کے ترجمان اور پولیس نے اس سلسلے میں اب تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ٹویٹ کرکے کہا کہ یہ کافی پریشان کن اور ناقابل قبول واقعہ ہے کہ فوج مسجد میں داخل ہوکر نمازیوں کو جبرا ‘جے شری رام’ کے نعرے لگوائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اس واقعہ کی شفاف تحقیقات کرنے کی ہدایت جاری کریں گے۔

وہیں کمیونسٹ رہنما اور سابق رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے بھی اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فوج کی طرف سے ایسی حرکت کرنا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے اس واقعہ کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جو اہلکار اس واقعہ میں ملوث پائے جائیں گے وہ سزا کے حقدار ہیں۔ قابل غور ہے کہ سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتے کو اس واقعہ پر ٹویٹ کرکے کہا کہ پلوامہ میں فوج کے 50 آر آر اہلکارو مسجد میں داخل ہوئے اور وہاں نمازیوں کو ‘جے شری رام’ کے نعرے لگانے پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جب ملک کے وزیر داخلہ کشمیر کے دورے پر ہیں اور امرناتھ یاترا کی شروعات سے قبل ایسی حرکت کرنا لوگوں کو مشتعل کرنا ہے۔

انہوں نے فوج کے 15کور کے کمانڈر راجیو گھئی سے اس واقع کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

محبوبہ مفتی کا پلوامہ میں مسجد کا تقدس پامال کرنے کا الزام

Next Post

بانڈی پورہ میں دلروز حادثہ : بھائی کی جان بچانے کی کوشش میں بہن اپنی جاں گنوا بیٹھی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
بانڈی پورہ میں دلروز حادثہ : بھائی کی جان بچانے کی کوشش میں بہن اپنی جاں گنوا بیٹھی

بانڈی پورہ میں دلروز حادثہ : بھائی کی جان بچانے کی کوشش میں بہن اپنی جاں گنوا بیٹھی

ڈوڈہ میں جنگجووں کے 2بالائی ورکروں پر پی ایس اے عائد:پولیس

عسکریت پسندوں کے تین معاون کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج

ماسکو اور ویگنر میں سمجھوتہ، باغیوں کے خلاف الزامات واپس، پریگوژن کی بیلاروس منتقلی

ماسکو اور ویگنر میں سمجھوتہ، باغیوں کے خلاف الزامات واپس، پریگوژن کی بیلاروس منتقلی

کشمیر میں یکم جولائی سے دس جولائی تک گرمائی تعطیلات کا اعلان

گرمی کی شدت: پری پرائمری اور پرائمری کلاسوں کیلئے گرمائی تعطیلات کل سے ہونگی : محکہ تعلیم

کپواڑہ میں دوست کا  نوجوان پر چاقو سے حملہ

کپواڑہ میں دوست کا نوجوان پر چاقو سے حملہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »