امت نیوز ڈیسک //
ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری علاقے میں اتوار کے روز ایک دلدوز حادثے میں بھائی کی جان بچانے کی کوشش میں ایک بہن اپنی جاں گنوا بیٹھی
تفصیلات کے مطابق سمبل شادی پورہ میں دریائے جہلم میں ایک لڑکا نہانے کے دوران دریا میں ڈوب گیا کہ لڑکے کی جان بچانے کے لئے اس کی بہن نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دریائے میں چھلانگ لگا کر اپنے بھائی کی جان بچانے کی کوشش کی کہ خود دریائے جہلم میں ڈوب کر اپنی جاں گنوا بیٹھی۔
پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے دونوں کی شناخت 21 سالہ نزاکت علی اور 18 سالہ نزہت افضل کے بطور کی، انہوں نے بتایا کہ لڑکے کو علاج معالجہ کے لئے سرینگر اسپتال لے جایا گیا اور لڑکی کی لاش کو بازیاب کرکے طبی لوازمات کے بعد لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ معاملے کی نسبت مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔










