امت نیوز ڈیسک//
سری نگر: شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ولگام علاقے میں ایک 16 سالہ لڑکا دوسرے لڑکے کے چاقو کے وار سے زخمی ہوگیا۔ انہوں نے جی این ایس کو بتایا کہ دو لڑکوں کے درمیان اس وقت جھگڑا ہوا جب وہ آج دوپہر ولگام کے نالہ کہمل میں نہا رہے تھے۔ جھگڑے کے بڑھتے ہی میرپورہ تریہگام سے آریز احمد آہنگر (16) ولد جاوید احمد نے دوسرے لڑکے ثاقب اشرف ولد محمد اشرف سکنہ ڈنگری تریگام کو تیز دھار چیز سے وار کر دیا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ دونوں آپس میں دوست بتائے جا رہے ہیں۔
"زخمی لڑکے کو فوری طور پر علاج کے لیے ایس ڈی ایچ کپوارہ لے جایا گیا، اور اس کی مجموعی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے،” انہوں نے بتایا۔
ایک پولیس اہلکار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مزید تحقیقات کے لیے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ (جی این ایس)








