امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 27 جون: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے ہووڑہ گاؤں میں ایک تصادم میں فورسز کے ہاتھوں ایک مقامی جنگجو مارا گیا، پولیس نے منگل کو بتایا۔
پولیس کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ تصادم کے ابتدائی مرحلے میں جموں و کشمیر پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔
تصادم میں شدت آنے کے ساتھ ہی دونوں طرف سے گولیوں کا تبادلہ ہوا، ایک مقامی نامعلوم جنگجو فورسز کے ہاتھوں مارا گیا۔
تاہم حکام کی جانب سے فوری طور پر مقتول جنگجو کی شناخت اور وابستگی کا پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا، "اسلحہ اور گولہ بارود سمیت مجرمانہ مواد برآمد کیا گیا ہے۔”
ان کا مزید کہنا تھا کہ انکاؤنٹر کے مقام پر تلاشی مہم جاری ہے۔