امت نیوز ڈیسک //
ضلع کپواڑہ میں پیر کے روز گیس سلینڈر کے دھماکے میں ایک 24 سالہ لڑکی کی موت واقع ہوئی ہے۔
جموں و کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق کپواڑہ کے ہائیہامہ علاقے میں 24 سالہ زینت طاریق دختر طاریق احمد خان اپنے کچن میں گیس سلینڈر کے اچانک آگ لگنے اور بلاسٹ ہونے سے شدید طور پر زخمی ہوئی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق زینت کچن میں دودھ ابھالنے کے لئے گئی تھی کہ کچن میں گیس پہلے سے ہی لیک تھا، اور جونہی زینت نے گیس جلانا چاہا تو وہاں ایک دم سے آگ کے شعلے اٹھنے لگے اور گیس سلنڈر کے دھماکے سے وہ شدید طور پر زخمی ہوئی جس کو فوراً بعد علاج معالجہ کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ بیٹھی۔
پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسب مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔









