• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امرناتھ یاترا: امسال یاتریوں کی تعداد 10لاکھ تک پہنچنے کا امکان

فائل فوٹو

امرناتھ یاترا کی تیاریاں مکمل، یکم جولائی سے ہوگا آغاز

by امت ڈیسک
27/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر) :کشمیر میں امرناتھ یاترا کا آغاز یکم جولائی سے ہو رہا ہے جس کے لئے انتظامیہ اور مرکزی سرکار نے تیاریاں مکمل کی ہیں۔ یاترا کے لئے جہاں سیکورٹی فورسز کا کڑا بندو بست کیا گیا ہے، وہیں سول انتظامیہ بھی تیاریاں کر رہی ہے۔ امرناتھ گھپا کو جانے والے بالتل اور چندن واڑی کے راستوں کو باڈر روڈز آرگنائزیشن تعمیر کر رہا ہے۔ مقامی باشندے – جو یاتریوں کے لئے گھوڑے اور دیگر سامان فراہم کرتے ہیں – بھی اپنی استطاعت کے مطابق تیاریاں کر رہے ہیں۔

انتظامیہ کے علاوہ امسال نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ یاترا کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرکے نفرت کے ماحول میں بھائی چارے کا پیغام دیں۔ امسال یاترا 62 دنوں پر محیط ہے اور ان ایام میں سرینگر جموں شاہراہ پر یاتریوں کے قافلوں کے لئے بڑے پیمانے پر حفاظت کی جا رہی ہے جس دوران سول ٹریفک کو بند کیا جاتا ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے۔ تاہم سیاسی لیڈران نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو درپیش ہونے والے یہ مشکلات دور کئے جائیں۔امرناتھ یاترا جانے والے راستوں پہلگام اور بالتل میں اضافی سیکورٹی تعینات کی جائے گی جبکہ عام آمد و رفت کو یاترا کے قافلوں کے دوران روک دیا جائے گا۔ جموں سے ہی سرینگر شاہراہ کے علاوہ امرناتھ راستہ بالخصوص پہلگام، سونہ مرگ، گاندبل اور اننت ناگ کو سیکورٹی حصار میں رکھا جاتا ہے تاکہ عسکریت پسند یاتریوں پر حملہ نہ کریں۔

مرکزی وزارت داخلہ نے یاترا کو محفوظ رکھنے کے لئے 60 ہزار نیم فوجی اہلکاروں کو کشمیر میں تعینات کیا گیا ہے۔ یاترا کے پر امن اور منظم انعقاد کے لئے جموں و کشمیر انتظامیہ نے ہر ممکن تیاری کی ہے جس میں یاتریوں کے لیے جموں اور سرینگر میں یاتری بھون میں رہنے کے انتظامات اور سیکورٹی قابل ذکر ہے۔ وادی کشمیر میں سرینگر کے مضافات پانتھہ چوک میں یاتریوں کے لیے رہنے کی جگہ مختص کی گئی ہے اور اس علاقے کو سیکورٹی حصار میں رکھا گیا ہے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے بھی دو سو سیول افسران کو پہلگام اور بالتل میں تعینات رکھا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کولگام جھڑپ میں مقامی ملی ٹینٹ ازجان،پولیس اہلکار زخمی

Next Post

تاریخی عیدگاہ سرینگر میں عید الاضحیٰ کی نماز صبح 9 بجے ادا کی جائے گی: انجمن اوقاف

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کنگن پاور کینال سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

کنگن پاور کینال سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

01/02/2026
جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
Next Post
وقف، غیر اوقاف جائیداد کی نشاندہی کے لیے ضلع کمیٹیاں تشکیل

تاریخی عیدگاہ سرینگر میں عید الاضحیٰ کی نماز صبح 9 بجے ادا کی جائے گی: انجمن اوقاف

پلوامہ مسجد میں نعرے لگوانے والے میجر کا تبادلہ :رپورٹ

پلوامہ مسجد میں نعرے لگوانے والے میجر کا تبادلہ :رپورٹ

ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان، بھارت اور پاکستان کے درمیان مقابلہ پندہ اکتوبر کو

ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان، بھارت اور پاکستان کے درمیان مقابلہ پندہ اکتوبر کو

کشمیری زیارتگاہوں کو سیاحت کے لئے بھی کھولا جا سکتا ہے: منوج سنہا

کشمیری زیارتگاہوں کو سیاحت کے لئے بھی کھولا جا سکتا ہے: منوج سنہا

یہ ایسا بجٹ ہے جو متوسط ​​طبقے کی توقعات پر پورا اترتا ہے: وزیراعظم نریندر مودی

یکساں سول کوڈ پر مودی کا بیان، دوہرے نظام سے ملک نہیں چل سکتا: مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »