• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
آرٹیکل 370 کی منسوخی جموں و کشمیر کے مفاد میں، مرکز کا سپریم کورٹ میں حلف نامہ

آرٹیکل 370 کی منسوخی جموں و کشمیر کے مفاد میں، مرکز کا سپریم کورٹ میں حلف نامہ

by امت ڈیسک
11/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: مرکز کی مودی حکومت نے پیر کو جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹانے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں پر جوابی حلف نامہ داخل کیا۔ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے مرکز نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ 2019 کے بعد سے پورے خطہ میں امن، ترقی اور خوشحالی کا بے مثال دور دیکھا گیا ہے، اور منظم پتھر بازی، عسکریت پسندی اور علیحدگی پسندی کے ایجنڈے سے جڑے واقعات جو 2018 میں 1767 تھے لیکن 2023 میں اب تک صفر پر آگئے ہیں۔

وزارت داخلہ نے حلف نامہ میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر کو گزشتہ تین دہائیوں سے عسکریت پسندی کا سامنا ہے۔ اسے ختم کرنے کے لیے آرٹیکل 370 کو ہٹانے کا واحد آپشن تھا۔ مرکزی حکومت نے کہا کہ جموں کشمیر میں عسکریت پسندی کے خلاف وادی میں زیرو ٹولرنس کی پالیسی اپنائی جا رہی ہے اور آئینی تبدیلیوں کے بعد جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیکورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی سے شروع ہونے والے واقعات میں 45.2 فیصد کمی آئی ہے، 2018 میں یہ تعداد 228 تھی جو 2022 میں 125 رہ گئی ہے۔اور خدراندازی میں 90.2 فیصد کمی آئی ہے اور امن و امان کے واقعات میں بھی نمایاں طور پر 97 فیصد کمی آئی ہے، جو کہ 2018 میں 1767 سے 2022 میں 50 تک رہ گئی ہے۔ اور سیکورٹی فورسز کی ہلاکتیں 2018 میں 91 سے کم ہو کر 2022 میں 31 رہ گئی ہیں۔ حکومت نے کہا کہ اس تاریخی قدم نے خطے کے عام آدمی پر اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے۔ جموں و کشمیر کے لوگ اب کافی آمدنی کے ساتھ امن، خوشحالی اور استحکام کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ آزادی کے بعد پہلی بار اس خطے کے باشندوں کو وہی حقوق مل رہے ہیں جو ملک کے دیگر حصوں کے باشندوں کو حاصل ہیں۔ جس سے علاقے کے لوگ قومی دھارے میں آگئے ہیں۔ اس طرح علیحدگی پسند اور ملک دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو بنیادی طور پر ناکام بنا دیا گیا ہے۔

وزارت نے حلف نامہ میں کہا کہ آج کشمیر میں اسکول، کالج، صنعت سمیت تمام ضروری ادارے معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔ ریاست میں صنعتی ترقی ہو رہی ہے۔ جو لوگ کبھی خوف کی زندگی گزار رہے تھے آج سکون کی زندگی گزار رہے ہیں۔ وزارت داخلہ نے مزید کہا، ‘سال 2018 میں 52 بند اور ہڑتالیں ہوئیں، جو کئی دنوں تک جاری رہیں۔ سال 2023 میں اب تک صفر ہیں۔ وادی میں انسداد دہشت گردی کی کارروائی کا نتیجہ بھی دیکھنے میں آیا ہے جس کی وجہ سے عسکریت پسندوں کے ایکو سسٹم کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ حکومت نے کہا کہ وادی میں عسکریت پسندوں کی بھرتی میں بھی زبردست کمی آئی ہے۔ سال 2018 میں یہ تعداد 199 تھی جو 2023 میں اب تک کم ہو کر 12 رہ گئی ہے۔یہ بھی پڑھیں:

مرکزی وزارت داخلہ نے حلف نامے میں کہا ہے کہ آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد عوام کی بہتری کے لیے کئی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں۔ مرکز نے وادی کشمیر میں صنعتی ترقی کے لیے 28,400 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 78000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجویز بھی آئی ہے۔ مرکز نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ اگر عرضی گزار کے مطالبات کو تسلیم کرلیا جاتا ہے تو یہ نہ صرف جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے مفاد کے خلاف ہوگا بلکہ بھارت کی سلامتی اور خودمختاری کے بھی خلاف ہوگا۔ کیونکہ یہاں بڑی عجیب جغرافیائی صورت حال ہے۔ مخصوص سیکورٹی چیلنجز پیدا ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں 5 ججوں پر مشتمل آئینی بنچ 11 جولائی بروز بدھ کو جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

حریت نے حراست میں لیے گئے افراد سے لا تعلقی کا اظہار کیا

Next Post

کشمیر کے مختلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے مار کارروائیاں

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
کشمیر کے مختلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے مار کارروائیاں

کشمیر کے مختلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے مار کارروائیاں

آرٹیکل 370 کی منسوخی سے متعلق درخواستوں پر 2 اگست سے روزانہ سماعت ہوگی

آرٹیکل 370 کی منسوخی سے متعلق درخواستوں پر 2 اگست سے روزانہ سماعت ہوگی

رمضان المبارک میں لوگوں کو بنیادی ضروریات بہم نہ رکھنے پر نیشنل کانفرنس کا اظہار افسوس

ہم عدالت سے انصاف کی امید کرتے رہے ہیں: عمر عبداللہ

جے کے ایل ایف سے وابستہ دس سابق عسکریت اور کچھ حریت ممبران گرفتار: پولیس

جے کے ایل ایف سے وابستہ دس سابق عسکریت اور کچھ حریت ممبران گرفتار: پولیس

کپواڑہ :پہرو نالے میں ڈوبی ڈوشیزہ کی لاش 4 روز بعد برآمد

کپواڑہ :پہرو نالے میں ڈوبی ڈوشیزہ کی لاش 4 روز بعد برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »