• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
حریت نے حراست میں لیے گئے افراد سے لا تعلقی کا اظہار کیا

حریت نے حراست میں لیے گئے افراد سے لا تعلقی کا اظہار کیا

by امت ڈیسک
10/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر):علیحدگی پسند تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے ایک بیان میں سرینگر پولیس کے اُس بیان کے حوالہ سے وضاحت کی ہے جس میں جموں و کشمیر پولیس کے ٹویٹ کے مطابق ’’حیرت کانفرنس کے چند ارکان کو پولیس نے اتوار کو سرینگر کے ایک ہوٹل سے حراست میں لیا ہے – جہاں وہ عید ملن کے ظہرانے میں شرکت کے لیے گئے تھے۔‘‘ پیر کے روز جاری کردہ اپنے بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ وہ ’’یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جو لوگ عید ملن تقریب میں شریک ہوئے تھے وہ اپنی انفرادی حیثیت سے وہاں پر موجود تھے نہ کہ بطور حریت کے ارکان یا نمائندے کے طور پر۔‘‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’یہ کوئی حریت کانفرنس کا واقعہ نہیں ہے اور نہ ہی حریت قیادت کو اس کا کوئی علم ہے، دراصل ذرائع ابلاغ کے ذریعے ہی حریت کو اس واقعے کے تعلق سے جانکاری حاصل ہوئی۔ لہٰذا اس سلسلے میں حریت کانفرنس کو اس واقع سے منسوب کرنا محض قیاس اور سراسر بے بنیاد ہے۔‘‘ واضح رہے کہ اتوار کو جموں و کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ ’’کالعدم علیحدگی پسند تنظیم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے تین درجن سے زائد ارکان کو سرینگر شہر میں واقع ایک ریستوراں سے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔‘‘

سرینگر پولیس نے اس پیش رفت کے بعد ایک ٹویٹ میں کہا تھا ’’سرینگر کے ایک ہوٹل میں جے کے ایل ایف کے چند سابق عسکریت پسندوں اور سابق علیحدگی پسندوں کی ایک میٹنگ کے بارے میں مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران ان سابق عسکریت پسندوں کو تصدیق کے لیے کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن لایا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ جے کے ایل ایف اور حریت کانفرنس کو دوبارہ فعال کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔‘‘ پولیس نے جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں مولانا مسرور عباس انصاری، مولانا سعید الرحمن شمس، فردوس احمد شاہ، محمد رفیق پہلو اور محمد یاسین بٹ کے نام قابل ذکر ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

گیارویں جماعت کے امتحانی نتائج میں 53 فیصد کامیاب

Next Post

آرٹیکل 370 کی منسوخی جموں و کشمیر کے مفاد میں، مرکز کا سپریم کورٹ میں حلف نامہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
Next Post
آرٹیکل 370 کی منسوخی جموں و کشمیر کے مفاد میں، مرکز کا سپریم کورٹ میں حلف نامہ

آرٹیکل 370 کی منسوخی جموں و کشمیر کے مفاد میں، مرکز کا سپریم کورٹ میں حلف نامہ

کشمیر کے مختلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے مار کارروائیاں

کشمیر کے مختلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے مار کارروائیاں

آرٹیکل 370 کی منسوخی سے متعلق درخواستوں پر 2 اگست سے روزانہ سماعت ہوگی

آرٹیکل 370 کی منسوخی سے متعلق درخواستوں پر 2 اگست سے روزانہ سماعت ہوگی

رمضان المبارک میں لوگوں کو بنیادی ضروریات بہم نہ رکھنے پر نیشنل کانفرنس کا اظہار افسوس

ہم عدالت سے انصاف کی امید کرتے رہے ہیں: عمر عبداللہ

جے کے ایل ایف سے وابستہ دس سابق عسکریت اور کچھ حریت ممبران گرفتار: پولیس

جے کے ایل ایف سے وابستہ دس سابق عسکریت اور کچھ حریت ممبران گرفتار: پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »