• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
یوم شہدا پر نظر بند رکھا گیا، محبوبہ مفتی کا دعویٰ

یوم شہدا پر نظر بند رکھا گیا، محبوبہ مفتی کا دعویٰ

by امت ڈیسک
13/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر):یوم شہداء کے موقعے پر جہاں جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ کو پارٹی دفتر پیدل جانا پڑا۔ وہیں سابق ریاست (جموں و کشمیر) کی واحد خاتون وزیر اعلیٰ رہ چکی محبوبہ مفتی نے دعوی کیا کہ انہیں اپنے ہی گھر میں نظر بند رکھا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 13 جولائی 1931 کو اُس وقت کی ڈوگرہ آمریت کے خلاف پر امن صدائے احتجاج بلند کرنے والے 22 نہتے کشمیریوں کو ڈوگرہ فوجیوں نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ 1931 سے 2019 تک یوم شہداء کے موقعے پر سرکاری تعطیل کے ساتھ ساتھ حکومتی سطح پر مزار شہداء، خواجہ بازار، سرینگر کی گلباری بھی انجام دی جاتی تھی۔

سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے پیپلز ڈیموکٹریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سربراہ کا کہنا تھا کہ ’’میں آج مزار شہداء جانے کی خواہش کے باعث نظر بند ہوں۔ یہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب حکومت ہند نے سپریم کورٹ میں جموں و کشمیر میں حالات معمول کے مطابق ہونے کے اپنے بلند و بانگ دعووں کو دفعہ 370 کی غیر قانونی منسوخی کے جواز کے طور پر پیش کیا ہے۔‘‘

سابق وزیر اعلیٰ نے مزید کہ ’’بی جے پی کے اپنے ہیرو ویر ساورکر، شیاما پرساد مکھرجی، مادھو سداشیو راؤ گولوالکر اور ناتھورام گوڈسے – جو نفرت اور تفرقہ پھیلاتے ہیں – ہم پر زبردستی نہیں تھوپے جا سکتے۔ ہمارے لیے وہ لوگ جنہوں نے جموں و کشمیر میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط کرنے کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، (وہ ہی اصل ہیرو ہیں) ان کی ہمت اور حوصلہ کی ہمیشہ تعریف کی جائے گی۔‘‘

یوم شہداء کے موقعے پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’’ہم آپ کو ہماری تاریخ مسخ کرنے یا اپنے ہیروز کو بھلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ یوم شہدا کے موقعے پر میں ان (شہیدوں) کی جرات کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے غاصبوں کے خلاف آخری دم تک بہادری کے ساتھ لڑا۔‘‘ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ میں تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیے جن میں وہ اپنی دختر کے ہمراہ گھر کا دروازہ کھولنے اور وہاں تعینات سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سے سوال کرتی نظر آئیں، ویڈیو میں یہ واضح طور پر سنا جا سکتا ہے کہ محبوبہ ان کے گھر کے دروازے کو زنجیراور خار دار تاروں سے سیل کرنے کی وجہ حفاظتی اہلکاروں سے پوچھ رہی ہیں۔ محبوبہ ویڈیو میں یہ بھی دعویٰ کر رہی ہیں کہ ان کی گاڑیوں کو بھی روک دیا گیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

عمر عبداللہ کا گھر سے پارٹی دفتر تک پیدل سفر، پولیس پر کی تنقید

Next Post

کشمیر اور جموں صوبے کے کالجوں کے لیے 10 روزہ گرمائی تعطیل کا اعلان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
Next Post
کشمیر اور جموں صوبے کے کالجوں کے لیے 10 روزہ گرمائی تعطیل کا اعلان

کشمیر اور جموں صوبے کے کالجوں کے لیے 10 روزہ گرمائی تعطیل کا اعلان

زائد از نو ہزار یاتریوں پر مشتمل گیارہواں جتھا جموں سے روانہ

زائد از نو ہزار یاتریوں پر مشتمل گیارہواں جتھا جموں سے روانہ

مہنگے داموں پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے پردکاندار گرفتار:پولیس

مہنگے داموں پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے پردکاندار گرفتار:پولیس

این آئی اے نے  الہدیٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرپرسن کو گرفتار کیا

شوپیاں اور پلوامہ میں چھاپہ ماری کے دوران ڈیجیٹل مواد ضبط: این آئی اے

ایک کے بعد دوسری شادی کرکے درجنوں افراد کو اپنا شوہر بنا کر راجوری کی خاتون بڈگام سے فرار

ایک کے بعد دوسری شادی کرکے درجنوں افراد کو اپنا شوہر بنا کر راجوری کی خاتون بڈگام سے فرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »