• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
این آئی اے نے  الہدیٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرپرسن کو گرفتار کیا

شوپیاں اور پلوامہ میں چھاپہ ماری کے دوران ڈیجیٹل مواد ضبط: این آئی اے

by امت ڈیسک
13/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر،قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ملی ٹینٹ سازش کیس کی تحقیقات کو جاری رکھتے ہوئے جمعرات کے روز پاکستان کی حمایت یافتہ کالعدم تنظیموں سے وابستہ ہائبرڈ ملی ٹینٹوں، بالائی ورکروں اور سہولیت کاروں کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کے دوران ڈیجیٹل اور قابل اعتراض مواد برآمد کیا ہے۔

این آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جمعرات کے روز تفتیشی ایجنسی نے شوپیاں، اونتی پورہ اور پلوامہ میں پانچ مقامات پر چھاپے مارے ۔

انہوں نے کہاکہ تحقیقاتی ایجنسی نے نئی تشکیل شدہ ملی ٹینٹ تنظیموں جن میں ٹی آر ایف، یونائٹیڈ لبریشن فرنٹ جموں وکشمیر، مجاہدین غزو تہ الہند ، جموں وکشمیر فریڈم فائٹرس، کشمیر ٹائیگرس ، پی اے اے ایف وغیرہ شامل ہیں سے وابستہ ہائبرڈ ملی ٹینٹوں سہولیت کاروں اور مد د گاروں کے گھروں پر چھاپے ڈالے ۔یہ ذیلی تنظیمیں لشکر طیبہ ، جیش، حزب المجاہدین، البدر ، القاعدہ وغیرہ جیسی کالعدم پاکستانی حمایت یافتہ جماعتوں سے وابستہ ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تلاشی کارروائی کے دوران ڈیجیٹل مواد کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔

ٓانہوں نے مزید بتایا کہ تلاشی کارروائی کے دوران این آئی اے نے بڑی مقدار میں مجرمانہ ڈیٹا پر مشتمل کئی ڈیجیٹل آلات برآمد کئے، جس سے دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کے بارے میں معلومات حاصل ہوئی ہے ۔

این آئی اے نے ملی ٹینٹ سازش کیس 21جون 2022کو درج کیا تھا اور اس کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے جموں و کشمیر میں سٹکی بم، آئی ای ڈیز اور چھوٹے ہتھیاروں وغیرہ سے پرتشدد حملے کرنے کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ کے ذریعے سازشیں رچانا بھی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کی حمایت یافتہ تنظیمیں جموں وکشمیر امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو درہم برہم کرنے کی خاطر مقامی نوجوانوں کو بنیاد پرستی کی اور راغب کرنے اور بالائی ورکروں کو متحرک کرنے میں بھی مصروف ہیں۔

ترجمان کے مطابق تحقیقات کے دوران منکشف ہوا ہے کہ اس سازش کے پیچھے پاکستان میں مقیم لوگ دہشت پھیلانے اور تخریبی سرگرمیوں کو انجام دینے کی خاطر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کر رہے ہیں، وہ وادی کشمیر میں اپنے ایجنٹوں اور کارکنوں کو اسلحہ وگولہ بارود، دھماکہ خیز مواد، منشیات وغیرہ پہنچانے کی خاطر ڈرون کا بھی استعمال کر رہے تھے۔

ان کے مطابق کیس کا تعلق ممنوع تنظیموں کی طرف سے جسمانی اور سوشل میڈیا کے ذریعے جموں وکشمیر میں سٹکی بموں ، آئی ای ڈیز اور چھوٹے ہتھیاروں سے حملوں کو انجام دینے کی منصوبہ بندی سے ہے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مہنگے داموں پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے پردکاندار گرفتار:پولیس

Next Post

ایک کے بعد دوسری شادی کرکے درجنوں افراد کو اپنا شوہر بنا کر راجوری کی خاتون بڈگام سے فرار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
Next Post
ایک کے بعد دوسری شادی کرکے درجنوں افراد کو اپنا شوہر بنا کر راجوری کی خاتون بڈگام سے فرار

ایک کے بعد دوسری شادی کرکے درجنوں افراد کو اپنا شوہر بنا کر راجوری کی خاتون بڈگام سے فرار

موجودہ حکومت 13 جولائی کو مذہب کے ترازو میں تول رہی ہے: عمر عبداللہ

موجودہ حکومت 13 جولائی کو مذہب کے ترازو میں تول رہی ہے: عمر عبداللہ

صورہ سرینگر میں فورسز کے ناکہ پارٹی پر جنگجووں کی فائرنگ

شوپیاں میں 3 غیر مقامی مزدوروں کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا، اسپتال منتقل

بے گھر لوگوں کو زمینیں الارٹ کرنے کا اعلان:حکومت کا دعوی کہ یہ تاریخی اعلان ہے جبکہ حزب اختلاف کا شکوک و شبہات کا اظہار

بے گھر لوگوں کو زمینیں الارٹ کرنے کا اعلان:حکومت کا دعوی کہ یہ تاریخی اعلان ہے جبکہ حزب اختلاف کا شکوک و شبہات کا اظہار

واشنگٹن سیب کی درآمدی محصولات میں کمی: کشمیر کی میوہ صنعت متاثر ہونے کا شدید خدشہ!

واشنگٹن سیب کی درآمدی محصولات میں کمی: کشمیر کی میوہ صنعت متاثر ہونے کا شدید خدشہ!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »