امت نیوز ڈیسک //
جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے ججاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
630 عازمین کا پہلا قافلہ منگل کو سرینگر پہنچیں۔جہاں ڈویژنل کمشنر کشمیر نے انکا استقبال کیا۔
حکام نے بتایا کہ 630 عازمین حج کی ادائیگی کے بعد آج سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دو پروازوں میں پہنچیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے سری نگر کے لیے تمام عازمین حج کی پروازوں کی واپسی 18 جولائی سے 2 اگست تک ہوگی۔







