امت نیوز ڈیسک //
سکیورٹی فورسز نے ضلع بڈگام کے بیرواہ علاقے میں منگل کے روز 4 ملی ٹنٹ معاون کارکنان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ و بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پولیس نے فوج کے 62 آر آر کے ساتھ مل کر بیرواہ علاقے میں 4 افراد بنام مشتاق احمد لون ولد عبدالرشید لون ساکنہ گونڈی پورہ بیرواہ، اظہر احمد میر ولد نذیر احمد میر ساکنہ چیودرہ بیرواہ، عرفان احمد صوفی ولد عبدالرشید صوفی ساکنہ عروہ بیرواہ اور ابرار احمد ملک ولد عبدالرشید ساکنہ ارواہ بیرواہ کی گرفتاری عمل میں لاکر ان کے قبضے سے اشتعال انگیز مواد برآمد کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان کا تعلق ملی ٹنٹ تنظیم لشکر طیبہ سے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ معاملے کی نسبت سے پولیس اسٹیشن بیرواہ میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ادھر شوپیان کے گگرن علاقے میں 13 جولائی کی شام کو ہوئے ملی ٹنٹ حملے جس میں 3 غیر مقامی مزدور زخمی ہوئے تھے کے چند دن بعد حکام نے جموں و کشمیر پولیس کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) شوپیان غلام جیلانی بھٹ کو رینج پولیس ہیڈکوارٹر (آر پی ایچ کیو) اننت ناگ سے منسلک کیا ہے۔