امت نیوز ڈیسک //
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا 10 محرم الحرام کے موقع پر شیعہ عزاداروں کے ذوالجناح جلوس میں شرکت کے لیے سری نگر کے بوٹہ کدل میں پہنچے۔
عینی شاہدین نے بتایاکہ منوج سنہا یوم عاشورہ کے ذوالجناح کے جلوس میں شرکت کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان سری نگر کے مرکزی علاقے بوٹہ کدل پہنچے اور وہاں انہوں نے عزاداروں میں پانی تقسیمِ کیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ سنہا نے یوم عاشورہ کے موقع پر شیعہ سوگواروں سے ملاقات کی اور اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔