• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
عوام کے تعاون سے ہی سب کچھ ممکن ہو پایا:اے ڈی جی پی

عوام کے تعاون سے ہی سب کچھ ممکن ہو پایا:اے ڈی جی پی

by امت ڈیسک
29/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) کشمیر وجے کمار نے سنیچر کے روز کہا کہ بوٹہ کدل سے امام باڈہ زڈی بل تک عاشورہ جلوس کے لیے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دورا ن ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے بتایا کہ سرینگر میں عاشورہ جلوس کے پر امن انعقاد کے لئے فل پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ شیعہ آبادی والے علاقوں میں درمیانی شب ہی سکیورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ۔ان کے مطابق ایک طویل عرصے کے بعد تاریخی جلوس کی اجازت دینا بدلتے ہوئے کشمیر کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اس طرح کی تقریبات کے لیے سکیورٹی فراہم کرتی ہے لیکن "آخری کریڈٹ عوام کو جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کے تعاون سے ہی یہ سب کچھ ممکن ہو پایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں اور سب کچھ پر امن طریقے سے ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ رات کے دو بجے سے ہی افسران تعینات تھے۔

اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر اعجاز اسد نے کہا کہ یوم عاشورہ کے موقع پر انتظامیہ نے زمینی سطح پر انتظامات کئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عزادر پر امن طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں اور حضرت امام حسین(ع)کی عظیم شہادت کو یاد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے پیغام کو عام کیا جائے۔

واضح رہے کہ انتظامیہ نے عاشورہ کے موقع پر بوٹہ کدل سے امام باڑہ زڈی بل تک عظیم الشان عاشورہ کے جلوس کی اجازت دی ہے۔اس سے قبل 8 محرم کو انتظامیہ نے 34 سال میں پہلی بار گرو بازار سے ایم اے روڈ سے ڈل گیٹ تک جلوس نکالنے کی اجازت دی تھی۔شیعہ رہنماوں اور عزاداروں نے اس تاریخی فیصلے کے لئے ایل جی منوج سنہا کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

یوم عاشورہ: ایل جی نے ذوالجناح جلوس میں شرکت کی

Next Post

پونچھ میں ایس آئی اے نے چھاپے مارے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
*ملٹینسی فنڈنگ ​​کیس: ایس آئی یو نے ترال میں 3 مقامات پر چھاپے مارے

پونچھ میں ایس آئی اے نے چھاپے مارے

جموں میں مین اسٹریم پارٹیوں کی کل جماعتی میٹنگ منعقد

جموں میں مین اسٹریم پارٹیوں کی کل جماعتی میٹنگ منعقد

کشمیر میں یوم عاشورا کے موقع پر درجنوں ماتمی جلوس برآمد، ہزاروں لوگوں کی شرکت

کشمیر میں یوم عاشورا کے موقع پر درجنوں ماتمی جلوس برآمد، ہزاروں لوگوں کی شرکت

البدر ہائبرڈ جنگجو سری نگر میں گرفتار: پولیس

البدر ہائبرڈ جنگجو سری نگر میں گرفتار: پولیس

اپنی ناکامیوں پر پونچھ میں لوگوں کو ہراساں نہ کریں: فاروق عبداللہ

عوامی حکومت میں ماتمی جلوس پر پابندی ہٹائے گے: فاروق عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »