• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دنیا کے مشہور ترین باغ میں قرآن پاک میں مذکور پودوں کی نمائش

دنیا کے مشہور ترین باغ میں قرآن پاک میں مذکور پودوں کی نمائش

by امت ڈیسک
01/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

لندن: دنیا کے سب سے بڑے اور مشہور ترین نباتاتی باغ میں قرآن پاک میں مذکور پودوں کی نمائش کا آغاز کر دیا گیا۔ جو اس نوعیت کی پہلی نمائش ہے جس میں قرآن میں مذکور بعض نامیاتی اشیاء کو متعارف کرایا گیا ہے۔

اس نمائش نے حال ہی میں مغربی معاشرے میں کافی توجہ حاصل کی ہے۔

نمائش برطانوی دارالحکومت لندن کے مغرب میں واقع کیو گارڈن میں محدود وقت کے لیے لگائی گئی ہے جس میں اب آپ ان پودوں کی خوبصورت ڈرائنگ اور تصاویر کو دیکھ سکتے ہیں جن کا ذکر قرآن پاک میں کیا گیا ہے۔

پارک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ، "قرآن پاک میں بہت سی مثالیں اور تعلیمات ہیں جن میں فطرت کا ذکر کیا گیا ہے، خاص طور پر سبزے، پودوں اور پھولوں کا”

نمائش میں لہسن اور انار سے لے کر انگور اور مہندی تک پودوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ ان کی اہمیت اور قرآن میں ان کے ذکر اور سیاق و سباق کے بارے میں معلومات بھی موجود ہیں۔

کیو گارڈنز جنوب مغربی لندن میں ایک نباتاتی باغ ہے جس میں "دنیا کا سب سے بڑا اور متنوع نباتاتی اور مائکولوجیکل مجموعہ” موجود ہے۔

یہ باغات مغربی لندن میں واقع ہیں، اور ان میں 1,100 سے زائد ملازمین کام کرتے ہیں، اور ان کا سالانہ بجٹ 65 ملین پاؤنڈ سٹرلنگ (85 ملین امریکی ڈالر) سے زیادہ ہے۔

پلانٹس آف دی قرآن: ہسٹری اینڈ کلچر کی مصنفہ اور اسکالر ڈاکٹر شاہینہ غضنفر اور نیوزی لینڈ میں مقیم نباتاتی مصور سو ویکیسن نے نمائش میں رکھے گئے فن پاروں کے مجموعے کو تخلیق کیا ہے۔

اپنی کتاب پر تحقیق کرتے ہوئے، شاہینہ نے قدیم میسوپوٹیمیا کے متون اور آرامی اور عبرانی کی سامی زبانوں کو کھنگالا تاکہ ایسے پودوں کا پتہ لگایا جا سکے جن کے جدید عربی نام نہیں ہیں۔

انہوں نے ایک پریس بیان میں کہا: "ان پودوں کا سراغ لگانا زیادہ مشکل تھا۔ ہر پودے کا ایک تاریخی اور ثقافتی تعلق ہے جسے ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے اور نہ ہی کھونا چاہیے۔”

نمائش میں سو ویکیسن کی 30 پینٹنگز شامل ہیں۔

سو ویکیسن نے بتایا کہ قرآن میں مذکور پھولوں میں ان کی دلچسپی اس وقت شروع ہوئی جب انہوں نے ابوظہبی میں شیخ زید مسجد کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ "حیرت انگیز عمارت کے علاوہ جس چیز نے مجھے متوجہ کیا وہ مسجد کی تمام منزلوں، کالموں اور چھتوں کے اوپر پھولوں کی غیر معمولی ڈرائینگ تھی ۔”

سو ویکیسن نے ان پودوں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے پوری دنیا کا سفر کیا۔ وہ متحدہ عرب امارات، عمان، فجی اور آسٹریلیا کے پہاڑوں پر بھی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ‘فن پارہ تیار کرنے میں سینکڑوں گھنٹے لگتے ہیں۔

"میں پودے کو دیکھنے کے لیے سفر کرتی ہوں، کچھ پودے میں نے خود نیوزی لینڈ میں اپنے گھر پر اگائے ہیں یا انہیں ڈھونڈنے کے لیے پہاڑوں کا سفر کیا ہے۔‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہماری فوج میں ہم آہنگی ختم ہو رہی ہے: اسرائیلی وزیر دفاع کا انتباہ

Next Post

پلوامہ اور شوپیان میں این آئی اے کی چھاپہ مار کارروائی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
پلوامہ اور شوپیان میں این آئی اے کی چھاپہ مار کارروائی

پلوامہ اور شوپیان میں این آئی اے کی چھاپہ مار کارروائی

ہریانہ میں یاترا کے دوران پتھراؤ اور فائرنگ، دو ہوم گارڈ ہلاک، درجنوں افراد زخمی

ہریانہ میں یاترا کے دوران پتھراؤ اور فائرنگ، دو ہوم گارڈ ہلاک، درجنوں افراد زخمی

سرینگر کے ٹٹو گرائونڈ سے فوج کا انخلا، زمین وزارت داخلہ کو منتقل

سرینگر کے ٹٹو گرائونڈ سے فوج کا انخلا، زمین وزارت داخلہ کو منتقل

بغیر کسی اجازت کے غیر حاضر ڈاکٹرز کے خلاف حکومت کا کڑا رخ

بغیر کسی اجازت کے غیر حاضر ڈاکٹرز کے خلاف حکومت کا کڑا رخ

متعدد جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر: سی بی کے

متعدد جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر: سی بی کے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »