امت نیوز ڈیسک //
کانگریس پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کو سپریم کورٹ کی جانب سے راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز ‘مودی کے نام’ پر تبصرہ کرنے والے ہتک عزت معاملے سے متعلق ایک عبوری حکم میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی سزا پر روک لگا دی ہے۔ سپریم کورٹ گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی گاندھی کی ایک درخواست کی سماعت کر رہی تھی۔ واضح رہے کہ گجرات ہائی کورٹ نے ان کی مودی کے نام پر تبصرہ کرنے والے ہتک عزت مقدمے میں ان کی سزا پر روک لگانے کی دراخواست کو مسترد کردیا تھا۔
سورت کی سیشن کورٹ نے 23 مارچ کو راہل گاندھی کو 2019 میں ایک انتخابی ریلی کے دوران ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کے نام کے بارے میں تبصرے پر دو برس قید کی سزا سنائی تھی۔ پورنیش مودی نے 2019 میں گاندھی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ واضح رہے کہ 13 اپریل 2019 کو کرناٹک کے کولار میں ایک انتخابی ریلی کے دوران راہل گاندھی نے مودی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘ تمام چوروں کا نام مودی کیسے ہے؟’۔ گجرات ہائی کورٹ کی جانب سے اس کیس میں سزا سنائے جانے کی وجہ سے ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم کردی گی۔ جس کے بعد گاندھی نے گاندھی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جس میں گجرات ہائی کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے۔23 مارچ 2023 کو، سورت کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے گاندھی کو قصوروار ٹھہرایا اور 2 سال قید کی سزا سنائی، جس کے بعد انہیں لوک سبھا کے رکن کے طور پر نااہل قرار دے دیا گیا۔ تاہم ان کی سزا معطل کر دی گئی تھی اور اسی دن انہیں ضمانت بھی دے دی گئی تھی تاکہ وہ 30 دنوں کے اندر اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کر سکے۔ 3 اپریل کو راہل گاندھی نے سورت کی سیشن کورٹ سے رجوع کیا اور ان کی سزا پر مزید روک لگانے کی درخواست کی، جسے 20 اپریل کو مسترد کر دیا گیا۔ تاہم سورت کی سیشن کورٹ نے 3 اپریل کو گاندھی کو ان کی اپیل نمٹانے تک ضمانت دے دی۔