امت نیوز ڈیسک //
کولگام، 04 اگست : جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے علاقے ہلان منزگام کے جنگل میں جمعہ کو مسلح تصادم میں تین فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔اسکی جانکاری پولیس نے ایک ٹویٹ میں دی ہے۔
مائیکروبلاگنگ کی ٹویٹر سائٹ، کشمیر پولیس زون کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ، تین فوجی اہلکار انکاؤنٹر میں زخمی ہوئے۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ علاقے میں تلاشی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات آگے آئیں گی۔