• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, فروری ۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اسمارٹ میٹر کی تنصیب کے بعد بجلی کے بل سستے ہوں گے: منوج سنہا

اسمارٹ میٹر کی تنصیب کے بعد بجلی کے بل سستے ہوں گے: منوج سنہا

by امت ڈیسک
06/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جب لوگوں کو اپنے موبائل پر 5G ڈیٹا کی ادائیگی میں کوئی مسئلہ نہیں ہے تو وادی کے کچھ حصوں میں اسمارٹ میٹروں کی تنصیب کی مخالفت نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسمارٹ میٹر ہر جگہ لگائے جائیں گے اور ماہانہ بل اس سے کم ہوں گے جو پہلے لوگوں کو مل رہے تھے۔ سرینگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایل جی نے کہا کہ لوگوں کے ہاتھوں میں موبائل فون ہیں اور وہ 5G ڈیٹا کے لیے ادائیگی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے۔ "میں حیران ہوں کہ لوگوں کو بجلی کے استعمال کی ادائیگی سے کیا مسئلہ ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پورے یو ٹی میں سمارٹ میٹر لگائے جائیں گے، اور لوگوں کو چوبیس گھنٹے بلا تعطل بجلی ملے گی۔

کشمیر میں خواتین اسمارٹ میٹر نصب کرنے کے خلاف کیوں؟انہوں نے کہا کہ "میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ انہیں معیاری بجلی سستی قیمت پر ملے گی۔ میں انہیں یہ بھی یقین دلاتا ہوں کہ اسمارٹ میٹروں کے ساتھ بجلی کے استعمال کے بل اس سے بہت کم ہوں گے جو لوگ پرانے میٹروں سے وصول کر رہے تھے۔ ایل جی نے بتایا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کے پاس صارفین کے ذریعہ بجلی کے حقیقی استعمال کو جانچنے کے لیے جانچ کا سامان موجود ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگلے 3 سالوں میں اس سے زیادہ بجلی پیدا کی جائے گی جو گزشتہ 70 سالوں میں پیدا کی گئی تھی۔ "ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کو ہموار کیا گیا ہے۔ ایل جی نے مزید کہا کہ صارفین کو 24×7 بجلی کی سپلائی ملے گی، اور سپلائی میں تب ہی رکاوٹ آئے گی جب کوئی تکنیکی خرابی یا مرمت ہو گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

راجوری میں دوسرے روز بھی جھڑپ جاری

Next Post

بھارت جوڑو یاترا کا دوسرا مرحلہ اروناچل پردیش سے شروع ہوسکتا ہے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

04/02/2026
شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
Next Post
بھارت جوڑو یاترا کا دوسرا مرحلہ اروناچل پردیش سے شروع ہوسکتا ہے

بھارت جوڑو یاترا کا دوسرا مرحلہ اروناچل پردیش سے شروع ہوسکتا ہے

پاکستان میں ٹرین حادثہ، 22 افراد جاں بحق

پاکستان میں ٹرین حادثہ، 22 افراد جاں بحق

پیر پنچال میں تین عسکریت پسند گروپ سرگرم:اے ڈی جی پی

پیر پنچال میں تین عسکریت پسند گروپ سرگرم:اے ڈی جی پی

عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والا اہلکار فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والا اہلکار فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

بھارت ماتا کے مخالفین کی جان لینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: کیلاش وجئے ورگیہ

بھارت ماتا کے مخالفین کی جان لینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: کیلاش وجئے ورگیہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »