• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
تھنہ منڈی راجوری میں تلاشی کاروئیاں ، تھنہ منڈی راجوری راستہ بند

راجوری میں دوسرے روز بھی جھڑپ جاری

by امت ڈیسک
06/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
راجوری:جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں دوسرے روز بھی سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ سرحدی ضلع راجوری کے خواص علاقے میں گزشتہ روز انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا تھا۔ راجوری میں اب بھی فوجی کارروائی جاری ہے۔ علاقے کو سیل کر کے سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم میں بھارتی فوج کے پیرا کمانڈوز نے بھی حصہ لیا۔ اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو خواص علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔ اس اطلاع کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے علاقے میں محاصرہ کرکے تلاشی مہم چلائی۔ پولیس نے لوگوں کو اپنی حفاظت کے لیے دو کلومیٹر کے فاصلے پر رہنے کا مشورہ دیا۔ فوجی زرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ایک اے کے سیریز رائفل، 5 میگزین، 4 ہینڈ گرنیڈ، 1 بیگ برآمد کیا گیا ہے۔

جموں میں مقیم آرمی کے پی آر او لیفٹیننٹ کرنل سنیل برٹوال نے کہا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ دو سے تین عسکریت پسند علاقے میں چھپے ہوئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی پیش قدمی کے دوران وہاں چھپے عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔ سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔ اس دوران تصادم میں ایک عسکریت پسند مارا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ابھی تک معلومات کے مطابق علاقے میں دو سے تین عسکریت پسند پھنسے ہوئے ہیں۔ ہلاک عسکریت پسند کی پہچان نہیں ہو سکی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چار اگست کو ضلع کولگام کے منزگام ہالن میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ ہوئی، جھڑپ میں تین فوجی اہکار زخمی ہو گئے تھے تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کپواڑہ میں ایل او سی پر درانداز ہلاک

Next Post

اسمارٹ میٹر کی تنصیب کے بعد بجلی کے بل سستے ہوں گے: منوج سنہا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
Next Post
اسمارٹ میٹر کی تنصیب کے بعد بجلی کے بل سستے ہوں گے: منوج سنہا

اسمارٹ میٹر کی تنصیب کے بعد بجلی کے بل سستے ہوں گے: منوج سنہا

بھارت جوڑو یاترا کا دوسرا مرحلہ اروناچل پردیش سے شروع ہوسکتا ہے

بھارت جوڑو یاترا کا دوسرا مرحلہ اروناچل پردیش سے شروع ہوسکتا ہے

پاکستان میں ٹرین حادثہ، 22 افراد جاں بحق

پاکستان میں ٹرین حادثہ، 22 افراد جاں بحق

پیر پنچال میں تین عسکریت پسند گروپ سرگرم:اے ڈی جی پی

پیر پنچال میں تین عسکریت پسند گروپ سرگرم:اے ڈی جی پی

عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والا اہلکار فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والا اہلکار فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »