امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 14 اگست تک موسم جزوی ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان ہے۔متعلقہ محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے بتایا کہ امسال بھی جموں و کشمیر میں مون سون اچھا رہا جس دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ وسطی، جنوبی اور شمالی کشمیر میں مون سون کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئیں۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 14 اگست تک موسم جزوی طور ابر آلود مگر خشک رہنے کی توقع ہے۔
موصوف ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ اس دوران بعد از دوپہر یا شام کے وقت کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں فی الوقت وسیع پیمانے پر بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں جولائی کے مہینے میں کئی مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔ اس دوران متعدد علاقوں میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوئی ہے۔سیلابی پانی سے کھڑی فصلوں کو کافی نقصان بھی ہوا ہے۔ اس دوران کئی ڈھانچوں کو نقصان بھی پہنچا ہیں۔








