امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 9 اگست : قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو وادی کشمیر میں ایک بڑا جھٹکا لگنے کا امکان ہے کیونکہ بہت سے رہنما، جن میں کچھ نمایاں چہرے بھی شامل ہیں، پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے پر غور کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کچھ دن پہلے سرینگر میں ایک ہوٹل میں ایک اہم میٹنگ کے بعد یہ پیشرفت ہوئی ہے۔ زرائع کے مطابق "رہنما پارٹی کیڈر چھوڑنے کے اپنے فیصلے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں اور کسی بھی وقت جلد اس کا اعلان کر سکتے ہیں”۔ قومی سطح پر اپوزیشن کا اتحاد” انڈیا“ بنائے جانے کے بعد یہ پیشرفت سامنے آئی ہے۔اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ بی جے پی کے جموں و کشمیر کے صدر رویندر رینا آج پارٹی کی میٹنگ کو نظر انداز کر سکتے ہیں۔







