• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اگر ہمت ہے تو پاکستان سے جنگ کریں : فاروق عبداللہ کا پارلیمنٹ میں خطاب

اگر ہمت ہے تو پاکستان سے جنگ کریں : فاروق عبداللہ کا پارلیمنٹ میں خطاب

by امت ڈیسک
09/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پر آج دوسرے روز بھی بحث جاری ہے، آج تحریک عدم اعتماد پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے رکن پارلیمنٹ فاروق عبداللہ نے کشمیری پنڈتوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہاکہ ’کشمیری پنڈتوں پر ہونے والے مظالم تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔ 1947 میں جب قبائلی حملہ آوروں نے حملہ کیا تو مہاراجہ ہری سنگھ کی فوج کم تھی، تاہم جب ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی سب نے مل کر لڑنے کا عہد کیا تھا۔ اس وقت ہتھیار نہیں تھے لیکن جذبہ بہت تھا۔ اس دوران پٹیالہ رجمنٹ نے سب سے پہلے ہماری مدد کےلئے آگے آئی‘۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارت میں رہنے پر فخر ہے، لیکن اس ملک کا بھی کچھ فرض ہے۔ یہ ملک صرف ہندوؤں کا نہیں ہے بلکہ تمام مذاہب کے ماننے والے مسلمانوں، سکھوں، عیسائیوں کا ہے۔ پی ایم مودی صرف ایک مذہب کی نمائندگی نہیں کرتے، وہ تمام مذاہب کے ماننے والے عوام کے وزیراعظم ہیں۔

فاروق عبداللہ نے مرکزی وزیر کے اس بیان پر جس میں انہوں نے کہاکہ تھا کہ جموں و کشمیر میں بچپن کی شادیاں بند ہو گئی ہیں پر تنقید کی اور کہا کہ مہاراجہ ہری سنگھ نے 1928 میں ایک ایکٹ کے ذریعہ بچپن کی شادیوں پر پابندی عائد کی تھی جب سے جموں و کشمیر میں بچپن کی شادیوں پر مکمل پابندی ہے۔ فاروق عبداللہ نے کہاکہ ’ہم نے کشمیری پنڈتوں کو واپس لانے کی کوشش کی لیکن دوبارہ ان پر حملوں کی وجہ سے اس منصوبہ کو ترک کرنا پڑا۔ انہوں نے سوال کیا کہ ’آپ بتائیں کہ اب تک کتنے کشمیری پنڈت کشمیر میں واپس آ کر آباد ہوئے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اب تک ایک بھی پنڈت واپس نہیں آئے۔ ہم ہمیشہ کشمیری پنڈتوں کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ یہ مت کہو کہ ہم بھارت کا حصہ نہیں ہیں یا یہ کہ ہم پاکستانی ہیں۔ ہم نے اس ملک میں رہنے کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کو محبت کی ضرورت ہے۔ وہاں ابھی امن قائم نہیں ہے، اسی لیے G20 وفد کو گلمرگ نہیں لے جایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دوست بدلے جا سکتے ہیں پڑوسی نہیں بدل سکتے۔ اگر آپ دوست کے ساتھ پیار سے رہیں گے تو دونوں ترقی کریں گے۔ اگر آپ (مرکزی حکومت) میں ہمت ہے تو جنگ لڑیں۔ ہم روکنے والے نہیں ہیں لیکن ہم پر شک کرنا چھوڑ دیں کیونکہ ہم اس ملک کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ اسی طرح منی پور میں بھی محبت سے کام کرنا ہوگا۔ مسائل محبت سے ہی حل ہوں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر میں لڑکی کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں شخص گرفتار

Next Post

بی جے پی حکومت میں عسکریت پسندی میں اڑسٹھ فیصد کمی آئی: امت شاہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
بی جے پی حکومت میں عسکریت پسندی میں اڑسٹھ فیصد کمی آئی: امت شاہ

بی جے پی حکومت میں عسکریت پسندی میں اڑسٹھ فیصد کمی آئی: امت شاہ

جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی بڑھتی شرح پر عمر عبداللہ نے کی مرکزی سرکار کی تنقید

سپریم کورٹ میں شیر کشمیر کے فیصلوں کا امتحان نہیں بلکہ آئین کا امتحان ہے: عمرعبداللہ

دفعہ 370 کی سماعت : سپریم کورٹ آخری امید : محبوبہ مفتی

دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف سپریم کورٹ میں جاری سماعت پر محبوبہ مفتی نے خوشی کا اظہار کیا

بات نہ پاکستان اور نہ حریت سے ہم بات کشمیر کے نوجوانوں سے کریں گے: امیت شاہ

بات نہ پاکستان اور نہ حریت سے ہم بات کشمیر کے نوجوانوں سے کریں گے: امیت شاہ

آئی پی ایس افسر بسنت رتھ نوکری سے خارج

آئی پی ایس افسر بسنت رتھ نوکری سے خارج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »