• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی بڑھتی شرح پر عمر عبداللہ نے کی مرکزی سرکار کی تنقید

سپریم کورٹ میں شیر کشمیر کے فیصلوں کا امتحان نہیں بلکہ آئین کا امتحان ہے: عمرعبداللہ

by امت ڈیسک
09/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ دفعہ 370کی سماعت کو لیکر سپریم کورٹ میں شیر کشمیر کے فیصلوں کا امتحان نہیں بلکہ آئین کا امتحان ہے۔ نیشنل کانفرنس کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں دو عرضیاں دائر ہیں اور سینئر ایڈوکیٹ شری کپل سبل اور سینئر ایڈوکیٹ شری گوپال سبرامنیم کو عدالت عظمیٰ میں نیشنل کانفرنس کی نمائندگی کرنے کیلئے منتخب کرنا سب سے بہترین فیصلہ تھا اور ہم اپنا کیس اس سے اچھا سپریم کورٹ کے سامنے نہیں رکھ سکتے تھے۔

جس طرح پہلے کپل سبل صاحب نے بات کی اور جس طرح سے آج گوپال سبرامنیم نے اپنا نکتہ نظر ججوں کے سامنے رکھ رہے ہیں، وہ قابل سراہنا اور اطمینان بخش ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو جموں وکشمیر کے ساتھ ہوا وہ غیر آئینی طور پر ہوا اور ہم یہی چاہتے ہیں کہ آئین اور قانون کی بالادستی قائم رکھی جائے۔ابھی حکومت کا جواب آنا باقی ہے تاہم ہم پر امید ہیں کہ ہمارا کیس بہت ہی مضبوط ہے اور باقی اوپر والے اور جج حضرات پر منحصر ہے۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ایک سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا کہ شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کی خدمات سب کے سامنے ہیں، بدقسمتی سے گذشتہ 30 پینتیس برسوں سے شیر کشمیر کی شخصیت اور ان کی خدمات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوششیں کی گئی اور اس میں بی جے پی والوں نے بھی کوئی کثر نہیں چھوڑی، ان کی بھی یہی کوشش رہی کی وہ شیر کشمیر کی خدمات کو غلط طریقے سے پیش کرے۔ اچھی بات ہے کہ معزز چیف جسٹس آف انڈیا نے عدالت عظمیٰ کے بنچ پر بیٹھ کر شیر کشمیر کی دور اندیشی کو لیکر ریمارکس پیش کئے اور ہم نے پہلے ہی اس کا خیر مقدم کیا ہے۔بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کے سلسلے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا کہ جو بھی الیکشن آئیں گے ہم اُن میں شرکت کریں گے، تاہم ہم نے یہ بھی سنا ہے کہ یہ لوگ (حکومت) بلدیاتی انتخابات کرانے کے موڑ میں نہیں ہیں کیونکہ یہ ڈرے ہوئے ہیں۔ سری نگر سے زیادہ انہیں جموں میں ہار کا ڈر پریشان کر رہا ہے۔ تاہم اگر الیکشن کا اعلان ہوگا تو نیشنل کانفرنس اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔

اس سے قبل منعقدہ اجلاس میں اجلاس تنظیمی امورات اور پروگرواموں کے علاوہ موجودہ سیاسی صورتحال، لوگوں کو درپیش گوناگوں مسائل و مشکلات زیر بحث آئے اور شرکاءاپنے اپنے علاقوں کے لوگوں کے مسائل و مشکلاے اُجاگر کرنے کے علاوہ پارٹی سرگرمیوں اور زمینی صورتحال سے اجلاس کو آگاہ کیا۔اجلاس میں لوگوں کی اقتصادی بدحالی ، آسمان چھوتی مہنگائی ، بے روزگاری خصوصاً نوجوانوں پود کو درپیش سنگین نوعیت کے مسائل و مشکلات پر زبردست تشویش کا اظہار کیا گیا۔ طویل اجلاس میں سبھی شرکاءنے اپنی اپنی آراءپیش کی اور نائب صدر نے سبھی کو بغور سُنا۔عمر عبداللہ نے پارٹی لیڈران اور عہدیداران پر زور دیا کہ وہ لوگوں کیساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل و مشکلات اُجاگر کرنے کے علاوہ ان کا سدباب کرانے میں اپنا رول نبھائیں اور ساتھ ہی نیشنل کانفرنس کے نیا کشمیر منشور اور خصوصی پوزیشن کی بحالی کیلئے جاری جدوجہد سے لوگوں کو آگاہ کریں اور پارٹی کی مضبوطی کیلئے تن دہی سے کام کریں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بی جے پی حکومت میں عسکریت پسندی میں اڑسٹھ فیصد کمی آئی: امت شاہ

Next Post

دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف سپریم کورٹ میں جاری سماعت پر محبوبہ مفتی نے خوشی کا اظہار کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
دفعہ 370 کی سماعت : سپریم کورٹ آخری امید : محبوبہ مفتی

دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف سپریم کورٹ میں جاری سماعت پر محبوبہ مفتی نے خوشی کا اظہار کیا

بات نہ پاکستان اور نہ حریت سے ہم بات کشمیر کے نوجوانوں سے کریں گے: امیت شاہ

بات نہ پاکستان اور نہ حریت سے ہم بات کشمیر کے نوجوانوں سے کریں گے: امیت شاہ

آئی پی ایس افسر بسنت رتھ نوکری سے خارج

آئی پی ایس افسر بسنت رتھ نوکری سے خارج

اننت ناگ میں سرچ آپریشن کے دروان گرینیڈ دھماکے میں فوجی، 2 شہری زخمی

اننت ناگ میں سرچ آپریشن کے دروان گرینیڈ دھماکے میں فوجی، 2 شہری زخمی

پلوامہ میں دوسرے کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرکے پیسہ نکالنے والا گرفتار:پولیس

پولیس نے بڈگام میں تین ملی ٹینٹ معاونین کو گرفتار کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »