• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بی جے پی حکومت میں عسکریت پسندی میں اڑسٹھ فیصد کمی آئی: امت شاہ

بی جے پی حکومت میں عسکریت پسندی میں اڑسٹھ فیصد کمی آئی: امت شاہ

by امت ڈیسک
09/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: لوک سبھا میں منی پور کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے لائے گئے عدم اعتماد کی تحریک پر بحث کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن پر سخت تنقید کی۔ امت شاہ نے کہا کہ یہ تحریک عدم اعتماد ملک میں اپوزیشن کا اصل چہرہ دکھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے خاندان پرستی اور بدعنوانی کو ہٹا کر ترقی کو ترجیح دی ہے۔ نہ تو عوام کو اس تحریک پر اعتماد ہے اور نہ ہی ایوان کو، کیونکہ وزیراعظم 24 گھنٹے میں 17 گھنٹے کام کرتے ہیں اور ہم دو تہائی اکثریت کے ساتھ لگاتار دو مرتبہ الیکشن جیت چکے ہیں۔

امت شاہ نے جموں و کشمیر کے حوالے سے بھی اپنی حکومت کی پیٹھ تھپتھپائی اور کہا کہ ہمارے دور اقتدار میں ہی کشمیر میں عسکریت پسندی میں 68 فیصد کمی واقعی ہے۔ یہی نہیں بلکہ وہاں پر فورسز کی اموات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ اب وہاں کسی میں پتھراؤ کی ہمت نہیں ہے۔ امت شاہ نے مزید کہا کہ 2022 میں 1.8 کروڑ سیاح کشمیر پہنچے ہیں اور 33 سال بعد کشمیر میں سینما گھر دوبارہ کھلے ہیں۔ مودی نے کشمیر میں پنچائتی انتخابات بھی کامیابی سے کرائے ہیں۔وزیر داخلہ امت شاہ نے مزید کہا کہ تحریک عدم کا مقصد صرف عوام میں کنفیوژن پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کانگریس کو کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے غریبی ہٹاؤ کا نعرہ دیا، لیکن غربت جوں کی توں رہی۔ لیکن مودی نے مسئلہ کو سمجھا کیونکہ انہوں نے غربت دیکھی تھی۔ پی ایم مودی نے 9 سالوں میں 11 کروڑ سے زیادہ خاندانوں کو بیت الخلا دیے۔ مودی نے ہر گھر جل یوجنا کے ذریعے 12 کروڑ سے زیادہ لوگوں کے گھروں تک پانی پہنچایا۔ اس دوران امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی سیاست میں تین ناسور ہیں – بدعنوانی، خاندان پرستی اور خوشامد۔ پی ایم مودی نے ان تمام ناسور کو ختم کردیا۔یہ بھی پڑھیں:
آپ نے منی پور میں میری بھارت ماتا کا قتل کیا، پارلیمنٹ میں راہل گاندھی کا بیانلوک سبھا میں راہل کا فلائنگ کس، اسمرتی ایرانی نے بدتمیزی قرار دیتے ہوئے اسپیکر سے کاروائی کا مطالبہ کیا
واضح رہے کہ لوک سبھا میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی۔ تحریک پر بحث منگل کو شروع ہوئی تھی اور بدھ کو بھی جاری رہی۔ دوسرے دن راہل گاندھی، اسمرتی ایرانی اور امت شاہ نے تحریک عدم اعتماد پر تقریریں کیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی 10 اگست کو شام 4 بجے جواب دیں گے۔ صبح جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی راہل گاندھی نے منی پور کے معاملے پر پی ایم مودی کو نشانہ بنایا۔ راہل نے کہا کہ منی پور میں بھارت ماتا کا قتل کیا گیا ہے، پی ایم منی پور نہیں گئے کیونکہ منی پور آپ کے لیے ہندوستان میں نہیں ہے۔ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 11 اگست کو ختم ہو رہا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اگر ہمت ہے تو پاکستان سے جنگ کریں : فاروق عبداللہ کا پارلیمنٹ میں خطاب

Next Post

سپریم کورٹ میں شیر کشمیر کے فیصلوں کا امتحان نہیں بلکہ آئین کا امتحان ہے: عمرعبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی بڑھتی شرح پر عمر عبداللہ نے کی مرکزی سرکار کی تنقید

سپریم کورٹ میں شیر کشمیر کے فیصلوں کا امتحان نہیں بلکہ آئین کا امتحان ہے: عمرعبداللہ

دفعہ 370 کی سماعت : سپریم کورٹ آخری امید : محبوبہ مفتی

دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف سپریم کورٹ میں جاری سماعت پر محبوبہ مفتی نے خوشی کا اظہار کیا

بات نہ پاکستان اور نہ حریت سے ہم بات کشمیر کے نوجوانوں سے کریں گے: امیت شاہ

بات نہ پاکستان اور نہ حریت سے ہم بات کشمیر کے نوجوانوں سے کریں گے: امیت شاہ

آئی پی ایس افسر بسنت رتھ نوکری سے خارج

آئی پی ایس افسر بسنت رتھ نوکری سے خارج

اننت ناگ میں سرچ آپریشن کے دروان گرینیڈ دھماکے میں فوجی، 2 شہری زخمی

اننت ناگ میں سرچ آپریشن کے دروان گرینیڈ دھماکے میں فوجی، 2 شہری زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »