• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
آئی پی ایس افسر بسنت رتھ نوکری سے خارج

آئی پی ایس افسر بسنت رتھ نوکری سے خارج

by امت ڈیسک
10/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: مرکزی سرکار نے صدر ہند کی مشاورت پر سینیئر انڈین پولیس سروس افسر (آئی پی اے) بسنت رتھ کو نوکری سے خارج کردیا ہے اور انہیں ملازمت کرنے کے لئے نااہل قرار دیا ہے۔ مرکزی سرکار کی وزارت داخلہ کے مطابق صدر ہند دراوپڈی مرمو کی ہدایت کے بعد بسنت رتھ کو نوکری سے خارج کیا جارہا ہے اور انہیں تین ماہ کی تنخواہ و دیگر وظیفہ دیا جائے گا۔ اس ضمن میں وزارت داخلہ نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں بسنت کمار رتھ کے متعلق یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ بسنت کمار رتھ سنہ 2000 بیاچ کے اگمٹ کیڈر کے آئی اے ایس افسر تھے اور گزشتہ 23 برسوں سے جموں کشمیر میں مختلف عہدوں پر تعینات رہے۔ وہ ریاست اڑیسہ کے پیپلی پوری گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ بسنت کمار رتھ کو جموں کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ اور محکمہ داخلہ کے دیگر افسران کے خلاف زبان کھولنے پر اور ان پر رشوت خوری اور نااہلی کے الزامات پر تین برس قبل معطل کیا گیا تھا اور وہ ان برسوں میں جموں ضلع میں پولیس ہیڈکوارٹر میں اٹیچ رکھے گئے تھے۔ بسنت رتھ آئے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹویتر و فیس بک پر دلباغ سنگھ پر سنگین الزامات عائد کرتے رہتے تھے اور ان پر طعنے کستے تھے۔

بسنت رتھ کے مطابق انہوں نے صدر ہند اور وزارت داخلہ کو تحریر لکھا تھا کہ ان کو نوکری سے خارج کیا جائے اور انہوں نے حکمران جماعت بی جے پی میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ بسنت رتھ نے گزشتہ تین برسوں کے دوران دلباغ سنگھ پر رشوت خوری، جموں صوبے میں کافی تعداد میں زمین خریدنے اور ناجائز قبضہ کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔ انہوں نے ہوم منسٹری کے دیگر افسران بالخصوص ہوم سیکرٹری اجے بھالا، جموں کشمیر کے چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا پر بھی طعنہ کسے تھے۔ لیکن مذکورہ افسران یا جموں کشمیر انتظامیہ ان کے ان الزامات پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کررہے ہیں۔

بسنت رتھ کے مطابق ان کے خلاف جموں کشمیر پولیس نے سرینگر ضلع میں تین مقدمے درج کئے ہیں لیکن اس ضمن میں گزشتہ تین برسوں میں ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی اور نہ ہی کوئی پولیس افسر ان مقدمات کی تحقیقات کے سلسلے میں ان سے رابطہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس سرکاری کوارٹر میں وہ جموں پولیس ہیڈ کوارٹر میں رہتے ہیں اس میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور اس کی مرمت پر بھی روک لگائی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا تھا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران ان کی میڈیکل چھٹی کو بھی منظور نہیں کیا جارہا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بات نہ پاکستان اور نہ حریت سے ہم بات کشمیر کے نوجوانوں سے کریں گے: امیت شاہ

Next Post

اننت ناگ میں سرچ آپریشن کے دروان گرینیڈ دھماکے میں فوجی، 2 شہری زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
اننت ناگ میں سرچ آپریشن کے دروان گرینیڈ دھماکے میں فوجی، 2 شہری زخمی

اننت ناگ میں سرچ آپریشن کے دروان گرینیڈ دھماکے میں فوجی، 2 شہری زخمی

پلوامہ میں دوسرے کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرکے پیسہ نکالنے والا گرفتار:پولیس

پولیس نے بڈگام میں تین ملی ٹینٹ معاونین کو گرفتار کیا

بارہمولہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ تین عسکریت پسند معاون گرفتار

بارہمولہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ تین عسکریت پسند معاون گرفتار

عدم اعتماد تحریک کی تائید میں اسدالدین اویسی نے مودی حکومت کو بنایا نشانہ

عدم اعتماد تحریک کی تائید میں اسدالدین اویسی نے مودی حکومت کو بنایا نشانہ

راجوری پولیس نے چار جنگجو معاونین کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ پیش کیا

جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے الزام میں ملازم کے خلاف چارج شیٹ دائر: کرائم برانچ کشمیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »