• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بات نہ پاکستان اور نہ حریت سے ہم بات کشمیر کے نوجوانوں سے کریں گے: امیت شاہ

بات نہ پاکستان اور نہ حریت سے ہم بات کشمیر کے نوجوانوں سے کریں گے: امیت شاہ

by امت ڈیسک
09/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
دہلی: لوک سبھا میں منی پور کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے لائے گئے عدم اعتماد کی تحریک پر بحث کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن پر سخت تنقید کی۔ امت شاہ نے کہا کہ یہ تحریک عدم اعتماد ملک میں اپوزیشن کا اصل چہرہ دکھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے خاندان پرستی اور بدعنوانی کو ہٹا کر ترقی کو ترجیح دی ہے۔ نہ تو عوام کو اس تحریک پر اعتماد ہے اور نہ ہی ایوان کو، کیونکہ وزیراعظم 24 گھنٹے میں 17 گھنٹے کام کرتے ہیں اور ہم دو تہائی اکثریت کے ساتھ لگاتار دو مرتبہ الیکشن جیت چکے ہیں۔

امت شاہ نے جموں و کشمیر کے حوالے سے بھی اپنی حکومت کی پیٹھ تھپتھپائی اور کہا کہ ہمارے دور اقتدار میں ہی کشمیر میں عسکریت پسندی میں 68 فیصد کمی واقعی ہے۔ یہی نہیں بلکہ وہاں پر فورسز کی اموات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ اب وہاں کسی میں پتھراؤ کی ہمت نہیں ہے۔ امت شاہ نے مزید کہا کہ 2022 میں 1.8 کروڑ سیاح کشمیر پہنچے ہیں اور 33 سال بعد کشمیر میں سینما گھر دوبارہ کھلے ہیں۔ مودی نے کشمیر میں پنچائتی انتخابات بھی کامیابی سے کرائے ہیں۔امت شاہ نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ آپ کو پاکستان سے چرچہ کرنی چاہیے اور حریت اور جمعیت سے بھی چرچی کرنی چاہیے لیکن ہم ان میں سے کسی سے بھی چرچہ نہیں کریں گے اگر ہم چرچہ کریں گے تو اپنے گھاٹی کے جوانوں سے چرچہ کریں گے، کیونکہ وہ اپنے لوگ ہیں۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے مزید کہا کہ تحریک عدم کا مقصد صرف عوام میں کنفیوژن پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کانگریس کو کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے غریبی ہٹاؤ کا نعرہ دیا، لیکن غربت جوں کی توں رہی۔ لیکن مودی نے مسئلہ کو سمجھا کیونکہ انہوں نے غربت دیکھی تھی۔ پی ایم مودی نے 9 سالوں میں 11 کروڑ سے زیادہ خاندانوں کو بیت الخلا دیے۔ مودی نے ہر گھر جل یوجنا کے ذریعے 12 کروڑ سے زیادہ لوگوں کے گھروں تک پانی پہنچایا۔ اس دوران امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی سیاست میں تین ناسور ہیں – بدعنوانی، خاندان پرستی اور خوشامد۔ پی ایم مودی نے ان تمام ناسور کو ختم کردیا۔

واضح رہے کہ لوک سبھا میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی۔ تحریک پر بحث منگل کو شروع ہوئی تھی اور بدھ کو بھی جاری رہی۔ دوسرے دن راہل گاندھی، اسمرتی ایرانی اور امت شاہ نے تحریک عدم اعتماد پر تقریریں کیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی 10 اگست کو شام 4 بجے جواب دیں گے۔ صبح جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی راہل گاندھی نے منی پور کے معاملے پر پی ایم مودی کو نشانہ بنایا۔ راہل نے کہا کہ منی پور میں بھارت ماتا کا قتل کیا گیا ہے، پی ایم منی پور نہیں گئے کیونکہ منی پور آپ کے لیے ہندوستان میں نہیں ہے۔ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 11 اگست کو ختم ہو رہا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف سپریم کورٹ میں جاری سماعت پر محبوبہ مفتی نے خوشی کا اظہار کیا

Next Post

آئی پی ایس افسر بسنت رتھ نوکری سے خارج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
Next Post
آئی پی ایس افسر بسنت رتھ نوکری سے خارج

آئی پی ایس افسر بسنت رتھ نوکری سے خارج

اننت ناگ میں سرچ آپریشن کے دروان گرینیڈ دھماکے میں فوجی، 2 شہری زخمی

اننت ناگ میں سرچ آپریشن کے دروان گرینیڈ دھماکے میں فوجی، 2 شہری زخمی

پلوامہ میں دوسرے کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرکے پیسہ نکالنے والا گرفتار:پولیس

پولیس نے بڈگام میں تین ملی ٹینٹ معاونین کو گرفتار کیا

بارہمولہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ تین عسکریت پسند معاون گرفتار

بارہمولہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ تین عسکریت پسند معاون گرفتار

عدم اعتماد تحریک کی تائید میں اسدالدین اویسی نے مودی حکومت کو بنایا نشانہ

عدم اعتماد تحریک کی تائید میں اسدالدین اویسی نے مودی حکومت کو بنایا نشانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »