امت نیوز ڈیسک //
10اگست//پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر بڈگام میں کالعدم عسکریت پسند تنظیم ایل ای ٹی سے منسلک تین ملی ٹینٹ ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے مجرمانہ مواد برآمد کیا ہے۔ پولیس نے فوج (62 آر آر) کے ساتھ مل کر ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں 03 عسکریت پسندوں کے ساتھیوں کو گرفتار کیا۔ ان کی شناخت قیصر احمد ڈار ولد غلام نبی ڈار ساکنہ کرمشورہ، طاہر احمد ڈار ولد غلام نبی ڈار ساکنہ واگر اور عاقب رشید گانی ولد عبدالرشید گانی ساکن واگر کے طور پر ہوئی ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیم ایل ای ٹی سے ہے۔
ان کے قبضے سے ایک چینی ہینڈ گرنیڈ، دو میگزین اور 57 زندہ راؤنڈز سمیت مجرمانہ مواد برآمد کیا گیا ہے۔ برآمد ہونے والے تمام سامان کو مزید تفتیش کے لیے کیس ریکارڈ میں لے لیا گیا ہے۔ اسی مناسبت سے تھانہ خانصاحب میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔