امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 10 اگست: اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ کے اتھلان گڈول علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرینیڈ دھماکے میں ایک فوجی اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہو گئے، حکام نے جمعرات کو بتایا۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے جی این ایس کو بتایا کہ کل رات سیکورٹی فورسز کی ایک تلاشی پارٹی نے اتھلان گڈول گاؤں کو گھیرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ جب سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے تلاشی شروع کی تو چھپے ہوئے جنگجوؤں نے ان پر گرینیڈ پھینکا۔
اس واقعہ میں دو عام شہری اور ایک فوجی جوان کو معمولی چوٹیں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سبھی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا اور ڈاکٹروں نے ان کی حالت مستحکم بتائی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے (جی این ایس)