• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میر واعظ کی رہائی کے لئے اب قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا : انجمن اوقاف جامع مسجد

میر واعظ کی رہائی کے لئے اب قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا : انجمن اوقاف جامع مسجد

by امت ڈیسک
18/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر،انجمن اوقاف جامع مسجد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میر واعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کو آج لگاتار208ویں جمعہ کو بھی نماز جمعہ کی ادائیگی اور وعظ و تبلیغ سے روک دیا گیا ہے۔

انجمن نے کہا کہ آج صبح سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ میر واعظ کشمیر کو آج جامع مسجد آنے کی اجازت دی جا سکتی ہے کیونکہ کل ہی ایل جی منوج سنہا نے ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ”میں نے اپنا من بنا لیا ہے کہ وہ نماز جمعہ جا مع مسجد میں ادا کرسکتے ہیں۔ “

انجمن اوقاف نے کہا کہ اس خبر کے بعد عوام کی ایک بڑی تعداد نے انجمن سے یہ جاننے کے لیے رابطہ کیا کہ کیا آج میر واعظ جامع مسجد تشریف لائیں گے۔ اس پر وضاحت حاصل کرنے کے لیے انجمن نے جب متعلقہ پولیس حکام سے یہ دریافت کیا کہ کیا ایل جی کے بیان کے تناظر میں کیا میرواعظ کو آج جامع مسجد جانے کی اجازت دی جائے گی تو متعلقہ عہدیداروں کا کہنا تھا کہ انہیں اعلیٰ حکام کی طرف سے اس معاملے پر کوئی ہدایت نہیں دی گئی ہے اس لئے وہ اس پر تبصرہ نہیں کر سکتے ہیں چنانچہ میرواعظ کی نظربندی کا سلسلہ بدستور برقرار ہے۔

انجمن نے کہا کہ ان متضاد بیانات کے پیش نظر اور میرواعظ کشمیرکی ہر طبقے کی طرف سے بار بار رہائی کی اپیلوں کے باوجود اور ایل جی صاحب کے آج کے بیان کے پیش نظر اور میر واعظ کی 4 سالہ نظر بندی کے تناظر میں انجمن نے کہا کہ میرواعظ اب قانونی راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور انہوں نے متعلقہ حکام کو قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ حکام ان کی نظر بندی کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کریں اور ان کی مذہبی اور دیگر عوامی ذمہ داریاں مزید تاخیر کے بغیر پوری ہو سکیں۔ قانونی نوٹس آج شام میرواعظ کے وکلاءکی طرف بھیجی جارہی ہے۔

انجمن نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ میرواعظ کو عدالت کے ذریعے راحت ملے گی اور جامع مسجد میں ان کی واپسی کا بے صبری سے انتظار کرنے والے لوگ ایک بار پھر انہیں جامع مسجد کے خاموش منبر سےان کی زبان سے قال اللہ سنیں گے۔(یواین آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر میں ایڈس میں اضافہ، اب تک 6158 معاملات درج

Next Post

چندریان 3 کے لینڈر پر کیمرے نے چاند کی خوبصورت تصاویر کھینچی، اسرو نے شیئر کی ویڈیو

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
چندریان 3 کے لینڈر پر کیمرے نے چاند کی خوبصورت تصاویر کھینچی، اسرو نے شیئر کی ویڈیو

چندریان 3 کے لینڈر پر کیمرے نے چاند کی خوبصورت تصاویر کھینچی، اسرو نے شیئر کی ویڈیو

میر واعظ گھر میں نظر بند ہیں، ایل جی انکے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں: فاروق عبداللہ

میر واعظ گھر میں نظر بند ہیں، ایل جی انکے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں: فاروق عبداللہ

اوڑی میں دو ملی ٹینٹ ماڈیول طشت از بام 8 جنگجو معاونین اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار: ایس ایس پی

اوڑی میں دو ملی ٹینٹ ماڈیول طشت از بام 8 جنگجو معاونین اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار: ایس ایس پی

دراس پراسرار دھماکے میں تین افراد ہلاک، آٹھ دیگر زخمی

دراس پراسرار دھماکے میں تین افراد ہلاک، آٹھ دیگر زخمی

امرناتھ یاتری کھائی میں گر کر ہلاک، ایک دیگر زخمی

امرناتھ یاتری کھائی میں گر کر ہلاک، ایک دیگر زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »