امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 30 اگست :سری نگر کے مرکزی شہر کے خواجہ بازار علاقے میں بدھ کو ایک گاڑی کی زد میں آکر ایک خاتون کی موت ہو گئی جبکہ دوسری زخمی ہو گئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ دو خواتین کو ایک کار نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ان میں سے ایک موقع پر ہی جاں بحق اور دوسری زخمی ہو گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد پولیس اور مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور زخمی خاتون کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے- (KNO)










