• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
یوم اساتذہ : ایل جی کا اساتذہ کا احترام و تشکر

لوگ ملی ٹینٹوں اور ان کے حامیوں کو کسی قسم کی پناہ دینے سے گریز کریں :ایل جی منوج سنہا

by امت ڈیسک
07/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر،جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سوپور کے لوگوں سے تاکید کی کہ وہ ملی ٹینٹوں اور ان کے حامیوں کو کسی قسم کی پناہ دینے سے گریز کریں اور باقی کام فورسز پر چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہے۔

ان باتوں کا اظہار موصوف نے سوپور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

منوج سنہا نے سوپور کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو کسی قسم کی پناہ دینے سے گریز کریں اور باقی کام فورسز پر چھوڑ دیں تاکہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ انتظامیہ دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو جڑسے اکھاڑ نے کی خاطر پر عزم ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ جو لوگ دہشت گردی کو بطور ہتھیار کے طورپر استعمال کرکے اپنی تجوریوں کو بھر کر عوام الناس کو مصیبتوں میں ڈال رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ سوپور 1970تک ایک معروف کاروباری مرکز تھا لیکن اس خوبصورت علاقے کو قندھار کا خطاب کس نے دیا ، کس نے سوپور میں پتھراو کو فروغ دیا؟

منوج سنہا نے کہاکہ جو لوگ اس میں ملوث ہیں انہوں نے یہاں کے لوگوں کے ساتھ بہت بڑی نا انصافی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں موجودہ حکومت سوپور کی کھوئی ہوئی شان کو پھر سے بحال کرئے گی ۔

انہوں نے کہاکہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ 1970کی دہائی کے سوپور کو پھر سے واپس لایا جائے تاکہ یہاں پھر سے لوگ خوشحالی کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکیں۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ ایشیا کی سب سے بڑی فروٹ مندی ہونے کے باوجود بھی سوپو ر کودہائیوں تک مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔

انہوں نے کہاکہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سوپور ملک کا ایک ماڈل ٹاون بن کر ابھر سکے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کشمیر کے ایک عظیم شاعر مہجور نے کہا ہے ”اگر مسلمان دودھ ہیں تو ہندو چینی ہیں“۔

منوج سنہا نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ سوپور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے جانا جاتا تھا اور ہم اس بات کویقینی بنائیں گے کہ جلد ہی سوپور کی عظمت رفتہ اور شان و شوکت بحال ہو۔

انہوں نے کہاکہ میونسپل کمیٹی سوپور قصبے کو صاف و ستھرا رکھنے کی خاطر اچھا کام کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جن لوگوں نے بڑے بڑے محلات تعمیر کئے اور عام لوگوں کو تکلیف میں چھوڑ دیا عوام انہیں کھبی بھی معاف نہیں کرئے گی۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر میں ٹی آر ایف ہائبرڈ جنگجو گرفتار: پولیس

Next Post

سرینگر کے اجلاس میں غیرحاضر کچھ ملکوں کے نمائندے اب دہلی کے جی 20 اجلاس میں شرکت کریں گے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
Next Post
جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے یوٹی سطح کی صحت کمیٹی تشکیل

سرینگر کے اجلاس میں غیرحاضر کچھ ملکوں کے نمائندے اب دہلی کے جی 20 اجلاس میں شرکت کریں گے

سرینگر کے باشندوں کو فیملی یو آئی ڈی فراہم:  مقصدبغیر کسی خلل ترقیاتی سکیموں کی دستیابی؛ لیکن سیاسی جماعتوں کی اس اقدام پرتنقید!

سرینگر کے باشندوں کو فیملی یو آئی ڈی فراہم: مقصدبغیر کسی خلل ترقیاتی سکیموں کی دستیابی؛ لیکن سیاسی جماعتوں کی اس اقدام پرتنقید!

آرٹیکل 370کی منسوخی اور جموں و کشمیر کی تقسیم کے خلاف پٹیشن پر سپریم کورٹ میں سماعت مکمل؛ فیصلہ محفوظ

آرٹیکل 370کی منسوخی اور جموں و کشمیر کی تقسیم کے خلاف پٹیشن پر سپریم کورٹ میں سماعت مکمل؛ فیصلہ محفوظ

لداخ الیکشن کے این سی کو اپنا نشان مل گیا

لداخ الیکشن کے این سی کو اپنا نشان مل گیا

انٹرپرنیورشپ کا میگا ایونٹ 16 ستمبر کو سرینگر میں ہوگا منعقد

انٹرپرنیورشپ کا میگا ایونٹ 16 ستمبر کو سرینگر میں ہوگا منعقد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »