امت نیوز ڈیسک //
جموں: رامبن ضلع کے علاقے میں جموں سرینگر نیشنل ہائی وے پر زمین کھسکنے کے باعث حادثہ پیش آیا جس میں چار افراد ہلاک ہوئے۔ حکام کے مطابق یہ حادثہ بانیہال کے قریب نیشنل ہائی وے پر پیش آیا جہاں ایک ٹرک مٹی کے تودے کی زد میں آگیا جس میں چار افراد ہلاک ہوئے۔ حادثے میں ہلاک شدہ افراد کی نعشوں کو بانیہال کے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ اس حادثے کے باعث فی الحال نیشنل ہائی وے کو بند کردیا گیا ہے۔
رامبن کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ مقام حادثے سے چار لاشیں نکال لی گئی ہیں اور ان سبھی کو ایس ڈی ایچ بانہال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے میں ہلاک شدہ افراد کے لواحقین کو اطلاع دی جا رہی ہے۔مزید پڑھیں: لینڈ سلائیڈنگ سے زیرتعمیر ٹنل کو نقصان پہنچاواضح رہے کہ جموں وکشمیر میں جموں سری نگر نیشنل ہائی وے پر اور دیگر علاقوں میں زمین کھسکنے کے اکثر وبیشتر واقعات پیش آتے رہتے ہیں جس میں مالی نقصان کے ساتھ ساتھ جانی نقصان بھی ہوتا ہے اور اکثر وبیشتر ان واقعات میں ہلاکتیں ہوتی ہیں۔ ہائی وے پر زمین کھسکنے کے باعث ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوجاتا ہے جبکہ کئی کئی مرتبہ جموں سرینگر نیشنل ہائی وے کو ٹریفک کی حمل ونقل کے لئے بند کردیا جاتا ہے۔ حال ہی میں رامبن ضلع میں زمین کھسکنے کے باعث زیر تعمیر ٹنل کو شدید نقصان پہنچا تھا۔