امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے نرلا علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم آرائی جاری ہے۔ انکاونٹر کی اطلاع جموں کے ایڈیشنل جنرل آف پولیس مکیش سنگھ نے دی۔
انہوں نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے راجوری کے نرلا علاقے میں تلاشی مہم شروع کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب فورسز کی مشترکہ ٹیم نے مشتبہ مقام کی تلاشی تیز کی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد سیکوریٹی اہلکاروں نے بھی مناسب جواب دیا۔
انہوں نے بتایا کہ علاقے میں دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ دو سے تین عسکریت پسند علاقے میں چھپے ہوئے ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہیں۔