• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

امپورٹ ڈیوٹی میں کمی معیشت کے لیے سم قاتل: فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
12/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں کشمیر) :امریکہ سے درآمد کیے جانے والے سیبوں پر 20 فیصد امپورٹ ڈیوٹی میں نرمی کے مرکزی حکومت کے فیصلے پر جموں کشمیر نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا: ’’جب G20 کے دوران رعایتوں کا اعلان کیا گیا تھا تو یہ نہیں سوچا گیا کہ اس سے کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ اس کا ہماری معیشت پر کیا اثر پڑے گا۔‘‘

ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے مرکزی سرکار کی شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا: ’’امپورٹ ڈیوٹی میں نرمی کے فیصلے سے نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ اس سے ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے کسان بھی متاثر ہوں گے۔‘‘ فاروق عبداللہ کے مطابق جموں و کشمیر کی کثیر آبادی سیب کی کاشت یا اس کی تجارت سے منسلک ہے اور یہ (ہارٹیکلچر) یہاں کی معیشت کا ایک اہم حصہ ہے۔ فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ ’’امریکہ کو خوش کرنے کے لیے وہ (مرکزی سرکار) مقامی کاشتکاروں کو ختم کرنا چاہتی ہے۔‘‘

مرکزی حکومت سے اس فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا: ’’حکومت کوئی ایسا قدم نہ اٹھائے جس سے یہاں پہلے سے موجود غربت میں اضافہ ہو اور ہم ایک اور بحران میں پھنس جائیں۔‘‘ فاروق عبداللہ نے اس حوالہ سے احتجاج کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا: ’’اگر حکومت کسانوں کی مشکلات میں کمی اور لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا نہیں کرتی تو ہم مجبوراً سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔‘‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں و کشمیر کے سابق وزراء اعلیٰ – محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ – نے بھی مرکزی حکومت کے فیصلہ کی سخت تنقید کرتے ہوئے امپورٹ ڈیوٹی میں کمی کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں سرینگر ہائی وے پر زمین کھسکنے سے چار افراد ہلاک

Next Post

راجوری میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین جھڑپ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
Next Post
راجوری میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین جھڑپ

راجوری میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین جھڑپ

راجناتھ سنگھ نے جموں میں 11منصوبوں کا افتتاح کیا

راجناتھ سنگھ نے جموں میں 11منصوبوں کا افتتاح کیا

راجوری میں جاری انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند مارا گیا

راجوری جھڑپ : ملی ٹنٹ اور فوجی اہلکار از جاں ، ایس پی او زخمی ، آپریشن جاری

ہندواڑہ میں تین نابالغ لڑکے پر اسرار طورپر لاپتہ

ہندواڑہ میں تین نابالغ لڑکے پر اسرار طورپر لاپتہ

امریکی سیب پر امپوٹ ڈیوٹی کم کرنے کے فیصلے کو واپس لیا جائے: تاریگامی

امریکی سیب پر امپوٹ ڈیوٹی کم کرنے کے فیصلے کو واپس لیا جائے: تاریگامی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »