• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کولگام پولیس نے ‘ہٹ اینڈ رن کیس’ کو حل کرکے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کیا

کولگام پولیس نے ‘ہٹ اینڈ رن کیس’ کو حل کرکے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کیا

by امت ڈیسک
25/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
کولگام: کولگام پولیس نے قاضی گنڈ علاقے میں چار روز قبل پیش آنے والے ایک ہٹ اینڈ رن واقعے جس کے نتیجے میں چار افراد لقمہ اجل بن گئے تھے، کے متعلق کیس کو حل کرکے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کولگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کرکے اس جرم میں ملوث ملزم ڈرائیور کو گرفتار کیا۔انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ قاضی گنڈ میں ایک اخروٹ فیکٹری کے نزدیک 22 ستمبر کی صبح 6 بجکر 23 منٹ پر اجرو سے آرہی ایک نامعلوم ٹرک نے ایک گاڑی (ماروتی ایکو) زیر نمبر JK06B – 0901 جو بانہال کی طرف جا رہی تھی، کو زور دار ٹکر مار دی۔

انہوں نے کہا کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور ٹرک سمیت جائے واردات سے فرار ہوا تاکہ وہ اپنی اور ٹرک کی شناخت کو چھپا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ اس حادثے میں ایکو گاڑی کا ڈرائیور اور دیگر 6 مسافر شدید زخمی ہوگئے جن کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور ایمرجنسی ہسپتال قاضی گنڈ پہنچایا گیا جہاں سے ان کو جی ایم سی اننت ناگ ریفر کیا گیا۔

پولیس بیان میں کہا کہا ان زخمیوں میں سے جی ایم سی اننت ناگ میں دوران علاج چار افراد زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘تحقیقات کے دوران ایس ایس پی کولگام کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ قاضی گنڈ کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم نے اس حادثے میں ملوث ڈرائیور کی شناخت معلوم کرنے اور اس کو گرفتار کرنے کے لئے سی سی ٹی وی، ٹول پلازا، ٹیلی کام و دیگر ذرائع سے شواہد حاصل کرنے کے لئے تمام تر کاوشیں کیں’۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ پولیس نے انتھک کاوشوں کے بعد اس ٹرک زیر نمبر JK22- 7103 کو بر آمد کرکے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کیا۔گرفتار شدہ ڈرائیور کی شناخت عارف احمد الٰہی ولد غلام رسول الٰہی ساکن نوگام ویری ناگ اننت ناگ کے بطور کی گئی ہے۔بیان کے مطابق اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر میں کور کمانڈر اور پولیس چیف کی سربراہی میں مشترکہ سکیورٹی میٹنگ

Next Post

سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کیخلاف جموں کشمیر پولیس کی نظر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کیخلاف جموں کشمیر پولیس کی نظر

سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کیخلاف جموں کشمیر پولیس کی نظر

پی ڈی پی یوتھ صدر وحید الرحمان پرہ کا پاسپورٹ ضبط

پی ڈی پی یوتھ صدر وحید الرحمان پرہ کا پاسپورٹ ضبط

بڈگام میں چار مشتبہ افراد گرفتار، 3 پستول برآمد: فوج

بڈگام میں چار مشتبہ افراد گرفتار، 3 پستول برآمد: فوج

جموں: ایس آئی اے نے سابق ملی ٹینٹ معاون کے گھر کی تلاشی لی

جموں: ایس آئی اے نے سابق ملی ٹینٹ معاون کے گھر کی تلاشی لی

بارہمولہ میں عسکری روابط کے الزام میں نابالغ، دو خواتین گرفتار

بارہمولہ میں عسکری روابط کے الزام میں نابالغ، دو خواتین گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »