امت نیوز ڈیسک //
سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور ملک و سماج دشمن سرگرمیوں کےلئے استعمال کرنے والوں کے خلاف پولیس نے بڑے پیمانے کارروائی شروع کردی ہے اور ایسے تمام سوشل میڈیا اکاونٹس پر نظر گزر رکھی جارہی ہے جو مشکوک دائرے میں آتے ہیں۔
اس سلسلے میں جموں کشمیر پولیس کی جانب سے ٹویٹر(ایکس) ، فیس بک، انسٹرا گرام ،وٹس ایپ وغیرہ اداروں سے تعاون طلب کیا ہے۔
ایک اہم پیش رفت میںجموں و کشمیر پولیس نے بھارت مخالف اور ملک مخالف سرگرمیوں کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
پولیس کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے آئی پی ایڈریس کو فعال طور پر ٹریک کر رہے ہیں۔
پولیس کی جانب سے ، وٹس ایپ، ٹویٹر (ایکس) ، انسٹرا گرام ، سنیپ چیٹ ، ٹلی گرام ، ٹک ٹاک جیسے سوشل میڈیا اداروں سے رابطہ کیا ہے اور ان سے اس معاملے میں تعاون طلب کیا ہے تاکہ ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے جو سماج اور ملک دشمن پوسٹ چلاتے ہیں اورجو ان پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے ملک مخالف جذبات پھیلاتے ہیں۔اس شراکت داری کی افادیت حال ہی میں اس وقت سامنے آئی جب جموں و کشمیر پولیس کے سائبر انویسٹی گیشن کشمیر (CIK) ونگ نے سرینگر سے ایک شخص کو گرفتار کیا۔ یہ شخص فرضی انسٹاگرام اکاونٹ چلاتا اور کمنٹ سیکشن میں ملک مخالف مواد پوسٹ کرتا پایا گیا۔