امت نیوز ڈیسک //
پارمپورہ سرینگر میں آگ کی ایک ہولناک وارادت میں 17رہائشی دھانچے جل کر خاکستر ہو گئے اور ان میںموجود سازو سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔ آگ بجھانے کی کارورائی کے دوران تین فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔
عین شاہدین نے بتایا کہ آگ اچانک ایک رہائشی ڈھانچے سے نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہولناک رخ اختیار کرلی اور اپنے ساتھ ایک درجن سے زائد ڈھانچوں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔
ان کے مطابق آگ لگنے کے ساتھ ہی علاقے کے لوگوں نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کو مطلع کیا جنہوں نے موقعہ پر پہنچ کر مقامی نوجوانوں کے ساتھ آگ بجھانے کیلئے کارروائی شروع کر دی تاہم جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا تب تک 17کے قریب رہائشی ڈھانچے راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گئے تھے اور ان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان مکمل طور پر خاکستر ہو گیا۔
عین شاہدین نے بتایا کہ آگ لگنے سے ایک درجن سے زائد کنبے بے گھر ہو کر کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گئے۔