امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 04 اکتوبر :جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے کجر علاقے میں جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہوا۔ ایک اہلکار نے کشمیر اسکرول (کے ایس) کو بتایا کہ ضلع کولگام کے کجر علاقے میں ایک تصادم جاری ہے۔
اہلکار نے بتایا، "عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں ایک ان پٹ ملنے کے بعد اس سے قبل علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی گئی تھی۔” جب یہ رپورٹ درج کی جا رہی تھی تو فائرنگ وقفے وقفے سے جاری تھی۔
کشمیر پولیس زون نے بھی ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے انکاؤنٹر کی تصدیق کی، پولیس نے لکھا، ” انکاؤنٹر کولگام کے کجر علاقے میں شروع ہوا ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کام پر ہیں۔ مزید تفصیلات آگے دی جائیں گی۔ (کشمیر اسکرول)