امت نیوز ڈیسک //
کولگام، 4 اکتوبر : جنوبی کشمیر کے کولگام گاؤں میں بدھ کو جاری آپریشن میں دو جنگجو مارے گئے۔ سرکاری ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ کولگام کے کجر علاقے میں آج دوپہر دو جنگجو فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے تاہم ان کی لاشیں ابھی تک موقع سے برآمد نہیں ہو سکی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی دوپہر کوجر گاؤں میں چھپے ہوئے عسکریت پسندوں کے ذریعہ تلاشی پارٹی پر حملہ کرنے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ یہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کا مشترکہ آپریشن ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔(کے ایس)