• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
حیدرآباد کی بریانی روز کھاتے ہیں اور سست بھی ہو رہے ہیں :شاداب خان

حیدرآباد کی بریانی روز کھاتے ہیں اور سست بھی ہو رہے ہیں :شاداب خان

by امت ڈیسک
04/10/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
حیدرآباد:پاکستان کی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کیلئے شہر حیدرآباد میں موجود ہے جہاں وہ دو میچز کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم جب دبئی سے حیدرآباد پہنچی تو ایئرپورٹ پر اور ہوٹل میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کا بھرپور استقبال کیا گیا۔

حیدرآباد میں جہاں نہ صرف پاکستانی ٹیم کی باقی ضرورتوں کا بھرپور خیال رکھا گیا وہیں ٹیم کی خاطر تواضع بھی لذیز کھانوں سے کی جا رہی ہے جس میں حیدر آباد کی بریانی سرفہرست ہے۔

اسی سلسلہ میں پاکستان کے نائب کپتان شاداب خان نے بھی دلچسپ انکشاف کیا کہ ٹیم روزانہ حیدر آبادی بریانی کھاتی ہے۔ منگل کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ کے بعد جب معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے شاداب خان سے سوال کیا کہ ’اچھا یہ بتائیں ہمارے حیدرآباد کی بریانی کھائی کہ نہیں آپ نے؟‘

اس پر شاداب خان نے مزاحیہ انداز میں کہا ’ہم تو روز ہی کھا رہے ہیں، مجھے لگتا ہے اس کی وجہ سے ہم تھوڑا سست بھی ہو رہے ہیں۔‘ اس سے قبل انڈین میڈیا نے یہ انکشاف کیا تھا کہ پاکستان ٹیم کو ہوٹل میں بیف میسر نہیں ہوگا جبکہ کھلاڑیوں کے مینیو میں چکن، مٹن اور مچھلی کو بطور پروٹین شامل کیا گیا ہے۔

اسی طرح ٹیم کے ڈائٹ چارٹ میں گرلڈ لیمب چوپس، مٹن کری، بٹر چکن اور گرلڈ فِش بھی شامل ہوگی۔ اس کے علاوہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ہوٹل انتظامیہ سے باسمتی چاول، بولونیز سوس میں بنی ہوئی سپیگیٹی اور سبزی والے پلاؤ کی فرمائش بھی کی ہے۔

پاکستان ٹیم حیدرآباد میں 10 اکتوبر تک قیام کرے گی۔ پاکستانی ٹیم اپنے ورلڈ کپ کے سفر کا باقاعدہ آغاز 6 اکتوبر کو ںیدرلینڈرز کے خلاف میچ سے کرے گی جبکہ اس کا دوسرا میچ 10 اکتوبر کو حیدرآباد ہی میں سری لنکا کے خلاف شیڈول ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کولگام جھڑپ میں دو عسکریت پسند مارے گئے، آپریشن جاری

Next Post

ٹریفک قوانین کے بارے میں بیداری مہم پیدا کرنے میں ائمہ مساجد کا انتہائی اہم رول :آر ٹی او کشمیر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
Next Post
ٹریفک قوانین کے بارے میں بیداری مہم پیدا کرنے میں ائمہ مساجد کا انتہائی اہم رول :آر ٹی او کشمیر

ٹریفک قوانین کے بارے میں بیداری مہم پیدا کرنے میں ائمہ مساجد کا انتہائی اہم رول :آر ٹی او کشمیر

عام آدمی پارٹی کے ممبرپارلیمنٹ سنجے سنگھ گرفتار

عام آدمی پارٹی کے ممبرپارلیمنٹ سنجے سنگھ گرفتار

صورہ سرینگر میں فورسز کے ناکہ پارٹی پر جنگجووں کی فائرنگ

اننت ناگ میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں نوجوان زخمی

لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل – کرگل کے انتخابات اختتام پذیر، ووٹنگ کی شرح 77.61فیصد ریکارڈ :الیکشن حکام

لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل – کرگل کے انتخابات اختتام پذیر، ووٹنگ کی شرح 77.61فیصد ریکارڈ :الیکشن حکام

مونگی جی باوینڈی، لوئیس ای بروس اور الیکسی آئی ایکیمو کو کیمسٹری کا نوبل انعام ملا

مونگی جی باوینڈی، لوئیس ای بروس اور الیکسی آئی ایکیمو کو کیمسٹری کا نوبل انعام ملا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »