• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نوجوانوں کے امن کا راستہ اختیار کرنے میں قوم کی ترقی مضمر: دروپدی مرمو

Made with LogoLicious Add Your Logo App

نوجوانوں کے امن کا راستہ اختیار کرنے میں قوم کی ترقی مضمر: دروپدی مرمو

by امت ڈیسک
11/10/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر):بھارتی صدر دروپدی مرمو نے بدھ کے روز کہا کہ ’’اگر نوجوان ’امن، خوشحالی اور نظم و ضبط‘ کا راستہ اختیار کریں گے تو ہی قوم ترقی کرے گی۔‘‘ صدر مرمو نے کشمیر یونیورسٹی کے 20 ویں کنویکیشن میں اپنی تقریر میں کہا کہ ’’جب زیادہ سے زیادہ نوجوان امن اور خوشحالی پر گامزن ہونگے تو ہی قوم مزید ترقی کرے گی۔‘‘ انہوں نے کہا قوم کی ترقی نوجوانوں کے نظم و ضبط کی پیروی میں مضمر ہے۔ یاد رہے کہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو بدھ کو کشمیر کے دو روزہ دورے پر سرینگر پہنچیں جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

’’یہء چھَ موج کشیٖر‘‘ (یہ دھرتی ماں کشمیر ہے) صدر مرمو نے ان ہی الفاظ سے یونیورسٹی میں خطاب کا آغاز کیا، جس کا تالیوں کی گرج کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ صدر مرمو نے کشمیر یونیورسٹی میں اپنے خطاب کے دوران کہا: ’’میں یہاں آ کر خوش ہوں، میں نے بہت ساری گریجویشن سیرمنیز میں شرکت کی ہے اور ملک بھر کے کئی کالجز اور یونیورسٹیز میں شرکت کی ہے، لیکن میں نوجوانوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ یہ کیمپس دوسروں سے زیادہ خوبصورت ہے۔ حضرت بل (درگاہ) کی برکات کشمیر یونیورسٹی پر ماضی میں بھی سایہ فگن رہی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گی۔‘‘انہوں نے کہا کہ وہ ایک مقامی نوجوان کفایت اللہ کو نئی دہلی کے راشٹرپتی بھون میں 2023 میں یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شرکت کرنے اور ان کے سماجی کاموں کے لیے ایک ایوارڈ سے نوازتے ہوئے بہت خوش ہیں۔ صدر نے کہا، ’’میں کشمیر یونیورسٹی کے طلباء کو سماجی خدمات کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم میں حصہ لیتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہوں تاکہ کمیونٹی میں تبدیلی آئے۔‘‘

مرمو کے مطابق ’’مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ٹاپ سکور کرنے والوں میں 55 فیصد لڑکیاں ہیں۔ 462 طالب علم تھے اور ان میں سے 21 نے گولڈ میڈل حاصل کیے ہیں۔ ہر شعبے میں ہماری خواتین اور لڑکیاں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ ہماری تصدیر اور تقدیر آج کے ایوارڈز کے وصول کنندگان ہیں۔‘‘ مرمو نے معروف کشمیری کہاوت ’اَن پوشہء تیلہِ ییلہِ وَن پوشہِ‘ کا تذکرہ کرتے ہوئے ماحولیات کے تحفظ کی اہمیت اور کشمیر کو دیے گئے قدرتی تحفوں کی قدر اور ان کے تحفظ پر زور دیا۔ مرمو نے کہا: ’’ماحول کو بچانا ہمارا فرض ہے اور نوجوانوں کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ میرے علم میں آیا ہے کہ ماحولیات کے حوالہ سے کہ کئی محاذوں پر بہت سے مطالعے، تحقیقات کی جا رہی ہے اور کشمیر یونیورسٹی ہمالیہ کے گلیشیئرز کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔‘‘قومی تعلیمی پالیسی کو جموں و کشمیر میں مکمل طور پر نافذ کیے جانے پر صدر نے اس عمل کو دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے ایک مثال قرار دیتے ہوئے یو ٹی انتظامیہ، محکمہ تعلیم کی ستائش کی۔ انہوں نے ایوارڈ حاصل کرنے والے ہر فرد کے خوشحال مستقبل کی بھی خواہش ظاہر کی۔ کشمیر یونیورسٹی کے 20ویں کنووکیشن کے دوران 17 لڑکیوں سمیت 21 طلباء کو گولڈ میڈل پیش کئے گئے۔

قبل ازیں، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنی تقریر میں جموں و کشمیر کی خواتین اور کشمیر یونیورسٹی کی صلاحیتیوں کو بروئے کار لانے پر بھی زور دیا۔ منوج سنہا نے ایوارڈ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مخاطب ہو کر کہا: ’’55 فیصد لڑکیوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، یہ جموں و کشمیر کی ناری شکتی ہے۔‘‘ انہوں نے کشمیر یونیورسٹی کے طلباء کی ترقی اور کامیابی کے لیے دعا کی۔یاد رہے کہ بدھ کی صبح صدر مرمو سرینگرہوائی اڈے پر پہنچی تھی، وہاں ایل جی منوج سنہا نے ان کا استقبال کیا اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ مرمو، جنگی یادگار پر فوت ہونے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہوائی اڈے سے سرینگر میں قائم فوج کے 15 کور ہیڈ کوارٹر پہنچیں۔ بعد ازاں مرمو نے کشمیر یونیورسٹی کا رخ کیا”۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

رویندر رینہ نے ساحل بشیر ڈار کے اہل خانہ سے تعزیت کیا

Next Post

اپنی سروس رائفل سے گولی چلنے سے فوجی اہلکار ہلاک

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
سرحدوں پر چوکسی، 607 اہلکاروں کی تقرری کو منظوری

اپنی سروس رائفل سے گولی چلنے سے فوجی اہلکار ہلاک

بارہمولہ میں ملی ٹینٹ معاون گرفتار

بارہمولہ میں ملی ٹینٹ معاون گرفتار

بائیڈن کا اسرائیل سے "جنگی قوانین” کے احترام پرزور، 1,200 فلسطینی جاں بحق

بائیڈن کا اسرائیل سے "جنگی قوانین" کے احترام پرزور، 1,200 فلسطینی جاں بحق

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

وادی میں 14سے 18 اکتوبر تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی

ضلع لیہہ میں فوج کا ڈی مائننگ آپریشن، 175 سرنگیں تباہ کر دی گئیں:ضلع مجسٹریٹ لیہہ

ضلع لیہہ میں فوج کا ڈی مائننگ آپریشن، 175 سرنگیں تباہ کر دی گئیں:ضلع مجسٹریٹ لیہہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »